شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95 ویں سالگرہ پران کے مداحوں کو روک نہیں سکتے: سائرہ بانو

Dec 11, 2017 01:48 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 01:48 PM IST

ممبئی۔ شہنشاہ جذبات کے لقب کے نام سے مشہور ہندوستانی فلمی صنعت کے قدآور اداکار دلیپ کمار کی 95ویں سالگرہ ان کی اداکارہ شریک حیات سائرہ اور اہل خانہ نے سادگی سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ لیکن چھ دہائیوں تک فلمی دنیا پر اپنا اثرورسوخ رکھنے والے یوسف خان عرف دلیپ کمار کی شہرت اور مقبولت میں کوئی کمی نہیں واقع ہوئی ہے ،یہی وجہ ہے کہ بگ بی کہے جانے والے اداکارامیتابھ بچن کا کہنا ہے ہندوستانی فلموں کی تاریخ دوحصوں میں لکھی جائے گی ،ایک دلیپ کمار سے پہلے اور دوسرا حصہ دلیپ کمار کے بعد کی تاریخ پر مبنی ہوگا۔ کیونکہ فلمی صنعت پر ان کے نقوش پائے جاتے ہیں۔

ان کی شریک حیات سائرہ بانو کا کہنا ہے کہ ”یہ دلیپ صاحب کے لاکھوں پرستاروں اور شیدائیوں کی محبت اور دعائیں شامل ہیں کہ انہیں ایک اچھی صحت نصیب ہوئی ہے ،میں اس سے مغلوب ہوں اور محسوس کرتی ہوں۔ایک عرصہ سے علالت اور حال میں نمونیہ کا شکار ہونے کے باوجود انہیں نظرنہ لگے کہ صحت مندی نظر آرہے ہیں ،لیکن ہم احتیاط برتنا چاہتے ہیں ۔گھر میں رہ کر ان کی دیکھ بھال کررہے ہیں اور ان کے علاج میں کوتاہی نہیں کرنا چاہتے ہیں۔“ سائرہ بانو نے کہا کہ انہوں نے بہت سے ان کے شیدائیوں اور قریبی لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ دورافتادہ مقامات سے تشریف نہ لائیں کیونکہ فی الحال ڈاکٹروں نے دلیپ کمار کو علالت کے سبب بھیربھاڑسے دوررکھنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔اس لیے ہم نے سادگی سے سالگرہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار کی 95 ویں سالگرہ پران کے مداحوں کو روک نہیں سکتے: سائرہ بانو

تصویر، دلیپ کمار کے آفیشیل ٹوئٹر اکاونٹ سے۔

دلیپ کمار کی ایک خاصیت یہ تھی کہ وہ اپنے بیمار ساتھی اداکاروں کی عیادت کے لیے جاتے تھے اور آنجہانی اشوک کمار کی علالت کے دوران گھنٹوں ان کے ساتھ وقت بتاتے تھے ،اس لیے آج خود ان کی بیماری کے دورمیں جب شاہ رخ خان،عامر ،اور پرینکا چوپڑہ اور دیگر نوجوان اداکار عیادت کے لیے آتے ہیں تو کافی اچھا محسوس ہوتا ہے اورپتہ چلتا ہے کہ بزرگ فن کار کے لیے ان کے دلوں میں کتنی محبت اور انسیت پائی جاتی ہے۔ دلیپ کمار کے خاندان سے تقریباً 35سال سے قریب سمجھے جانے والے آصف فاروقی ،جوکہ اے ایم یوکونسل اور ایکزیکٹیو کونسل کے رکن بھی ہیں، کاخیال ہے کہ دلیپ کمار ایک ایسی شخصیت ہے کہ ہر کوئی ان سے مل کر متاثر ہوتا ہے ،ان کے ساتھ بیٹھنے کے ساتھ ہر کوئی چاہے امیروغریب ہو یا الگ شخصیات کا مالک۔یہ محسوس کرتا ہے کہ یہ اپنا آدمی ہے اور اپنے درد کو سمجھتا ہے ،وہ ہر موضوع پر اور ہرمسائل بات کرسکتے تھے اور سامنے والا متاثر ہوکر رہتا ہے۔

مشہورسماجی کارکن اور دلیپ کمار کے ایک مداح تاج قریشی ہر سال 11دسمبر کو ان کی سالگرہ کے موقع پر شمال مغربی کے علاقہ باندرہ کے پالی ہل میں واقع ان کی رہائش گاہ پرمبارکباد کے لیے جاتے رہے ہیں اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ،حالانکہ چند سال سے دلیپ کمار کی ضعیف العمری کی وجہ سے یادداشت کمزور ہوچکی ہے ، تاج قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے کبھی یہ محسوس نہیں کیا کہ دلیپ صاحب کے مقابلہ میں ایک معمولی سا انسان ہوں ۔ انہوں نے ہمیشہ خلوص ومحبت اور اپنائیت کا مظاہرہ کیا اوردکھ ودرد میں شامل رہے۔ دوچار ماہ میں جب بھی ملاقات ہوتی ایسا لگتا کہ ساتھ ساتھ رہے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز