ناندیڑ میں نئے تعلیمی سال کے لئے مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا آغاز

May 24, 2017 01:42 PM IST | Updated on: May 24, 2017 01:42 PM IST

ناندیڑ۔ نئے تعلیمی سال کا عنقریب آغاز ہونے جا رہا ہے ۔ حکومت کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے نئے سال کے لئے مفت درسی کتابوں کی تقسیم شروع ہوچکی ہے ۔ ناندیڑ کے تمام اسکولوں میں کتابوں کی تقسیم کی جا رہی ہے ۔’’سرو شکشا ابھیان ‘‘  یعنی سب کے لیے تعلیم ۔ حکومت کی اس اسکیم کے تحت طلبہ کو مختلف سہولتیں دی جارہی ہیں ۔ اسی کے تحت پہلی سے ساتویں جماعت کے تمام طلبہ کو مفت درسی کتابیں دی جا رہی ہیں ۔ ناندیڑ میں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے محکمہ تعلیمات کی جانب سے کتابوں کی تقسیم کا کام کیا جا رہا ہے ۔ شہر کے مدینتہ العلوم ہائی اسکول میں کتابوں کی تقسیم کا نظم کیا گیا ہے ۔

  اردو اسکولوں کے اساتذہ اس بات کو لیکر کافی خوش ہیں کہ انہیں رمضان کے مہینہ سے قبل ہی کتابیں دستیاب ہوچکی ہیں ۔ اسکول کے پہلے دن ہی طلبہ کو یہ کتابیں تقسیم کرنا اب آسان ہوگیا ہے ۔ ناندیڑ میں تین سو سے زائد اسکول چلتے ہیں جن میں لاکھوں کی تعداد میں طلبہ تعلیم حاصل کررہے ہیں ۔ وقت پر درسی کتابوں کی تقسیم کی وجہ سے نئے تعلیمی سال کے آغاز میں کوئی کمی نہیں رہے گی اور طلبہ ان کتابوں سے بھر پور استفادہ کرتے ہوئے اپنے تعلیمی سفر کو آگے بڑھائیں گے ۔ وقت پر کتابوں کی فراہمی بہترین منصوبہ بندی کی علامت ہے جس کیلئے محکمہ تعلیمات کے افسران اور کارکنان کی ستائش کی جارہی ہے ۔

ناندیڑ میں نئے تعلیمی سال کے لئے مفت درسی کتابوں کی تقسیم کا آغاز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز