پدماوتی تنازع : درگاہ اجمیر شریف کے دیوان نے کہا : بھنسالی کا رویہ رشدی، تسلیمہ اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات بھڑکانے والا

Nov 16, 2017 05:47 PM IST | Updated on: Nov 16, 2017 05:48 PM IST

اجمیر: اجمیر شریف درگاہ کے دیوان سید زین العابدین نے فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت میںآواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ بھنسالی کا رویہ متنازعہ ادیب سلمان رشدی، تسلیمہ نسرین اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات کوبھڑکانے والا ہے اس لئے پدماوتی کی مخالفت درست ہے۔ دیوان سید زین العابدین نے ایک بیان میں آج سنجے لیلابھنسالی کی فلم پدماوتی کی مخالفت کی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھنسالی نے تاریخ کو توڑ مروڑ کر پدماوتی فلم سے ملک کے راجپوت برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہونچائی ہے ۔ فلم میں علاء الدین خلجی اور پدماوتی کے کردار کی مخالفت جائز ہے اور اس مخالفت میں ملک کے مسلمانوں کو راجپوتوں کی حمایت کرنی چاہئے۔

درگاہ کے دیوان نے کہا کہ اس فلم کے کچھ مناظر سے دیگر فرقے کے جذبات کو ٹھیس پہنچ رہی ہے تو ان مناظر کو فلم سے نکال دینا چاہئے۔اس فلم میں تاریخ کو توڑمروڑ کر پیش کرکے ان کے امیج کو خراب کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ایسے میں حکومت ہند کو پدماوتی فلم کی نمائش پر روک لگانی چاہئے۔

پدماوتی تنازع : درگاہ اجمیر شریف کے دیوان نے کہا : بھنسالی کا رویہ رشدی، تسلیمہ اور طارق فتح کی طرح مذہبی جذبات بھڑکانے والا

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز