مہاراشٹر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ، 138 مریضوں کی ہوئی موت

وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بات چیت کے بعد مہاراشٹر میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے۔

Mar 24, 2017 06:49 PM IST | Updated on: Mar 24, 2017 06:49 PM IST

ممبئی : وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے بات چیت کے بعد مہاراشٹر میں گزشتہ 5 دنوں سے جاری ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ہو گئی ہے۔ وزیراعلی نے ڈاکٹر وں کو پوری طرح تحفظ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ تاہم ہڑتال پر گئے 4500 ریزیڈنٹ ڈاکٹر اس کو تسلیم کریں گے ، یا نہیں یہ ابھی واضح نہیں ہوا ہے۔

ادھر اس ہڑتال کی وجہ سے مہاراشٹر کےاسپتالوں میں تقریبا 138 افراد کی موت کی خبر آ رہی ہے۔ قبل ازیں جمعرات کو ممبئی ہائی کورٹ کے سخت احکامات کے باوجود بھی ڈاکٹروں نے کام پر واپس آنے سے انکار کر دیا تھا۔

مہاراشٹر میں ڈاکٹروں کی ہڑتال ختم ، 138 مریضوں کی ہوئی موت

گزشتہ پانچ دنوں سے جاری اس ہڑتال کی وجہ سے ممبئی اور مہاراشٹر کے زیادہ تر اسپتالوں میں مریضوں کو بدتر حالات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اسپتالوں کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق جمعہ تک گزشتہ پانچ دنوں میں کے ای ایم اسپتال میں 53، نائر اسپتال میں 34 اور سيان اسپتال میں 48 مریضوں کی موت کی خبر ہے۔ اس کے علاوہ باقی اسپتالوں سے بھی مریضوں کے دم توڑنے کی خبریں آ رہی ہیں۔

Loading...

خیال رہے کہ مہاراشٹر کے ڈاکٹروں کی حمایت میں ملک کے کئی دیگر حصوں میں بھی ریزیڈنٹ ڈاکٹر کالی پٹی باندھ کر یا ہیلمیٹ پہن کر احتجاج درج کرا رہے ہیں۔ معاملہ طول پکڑتا دیکھ کر جمعہ کو دوپہر وزیر صحت جے پی نڈا نے بھی مہاراشٹر کے وزیر اعلی فڑنویس سے بات کی ہے۔ اسی کے بعد وزیر اعلی نے ڈاکٹر کی تنظیموں سے بات چیت کر کے اس ہڑتال کو ختم کروایا۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز