ناندیڑ میں جہیز کے بغیر شادی کرنے والے افراد کےلئے محفل نکاح کا انعقاد

May 12, 2017 08:37 PM IST | Updated on: May 12, 2017 08:37 PM IST

ناندیڑ : اسلام میں نکاح کو آسان اور سادگی سے کرنے کا حکم دیا گیا ہے ،لیکن رسم ورواج کے نام پر آج شادی کو مشکل ترین عمل بناکر رکھ دیا گیا ہے ۔ ایسے میں نکاح کو آسان بنانے کے سلسلے میں بھی کوششیں تیز ہوگئی ہیں ۔اس کے لئے شہر میں وطن ویلفیئر سوسائٹی کی خدمات قابل ستائش ہے ۔

ناندیڑ میں وطن ویلفیئر سوسائٹی نامی اس ادارہ نے اب تک نہایت سادگی کے ساتھ محفل نکاح کے انعقاد کے ذریعہ سیکڑوں جوڑوں کورشتہ ازدواج میںمنسلک کیا ہے ۔ایسی ایک تقریب گزشتہ روز منعقد کی گئی تھی ۔اس تقریب کے دوران دو جوڑوں کو رشتہ ازدواج میں منسلک کیا گیا ۔

ناندیڑ میں جہیز کے بغیر شادی کرنے والے افراد کےلئے محفل نکاح کا انعقاد

سادگی سے منعقدہ یہ محفل نکاح اس بات کی علامت ہے کہ آج بھی لوگ اسلامی تعلیمات پرعمل کرتے ہوئے اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ، اس کے لئے انہیں بہترین رہنمائی اور مضبوط پلیٹ فارم کی ضرورت ہے ۔جب ان دونوں نوجوانوں نے سادگی کے ساتھ شادی کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ، تو انہیں اس معاملہ میں رہنمائی کیلئے وطن ویلفیئر سوسائٹی کے صدر رئیس خطیب اور ان کے دیگر تمام ذمہ داران نے مدد کی ۔

ادارہ کے ذمہ داران نے اس معاملہ میں اہم رول ادا کرتے ہوئے محفل نکاح کے تمام انتظامات کئے اور دو گواہوں کی موجود گی میں قاضی نے خطبہ نکاح پڑھایا۔ ایجاب و قبول کی رسم ادا کی گئی ۔اور ان کے حق میں خیر و خوبی کی دعائیں کی گئی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز