راجستھان کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی کا عمل مکمل، 4 ہزار 686 کو ملے گا موقع

Mar 20, 2017 12:08 PM IST | Updated on: Mar 20, 2017 12:08 PM IST

جے پور۔ سعودی عرب کے مقدس ترین شہر مکہ اور مدینہ کے دیدار کرنے کی خواہش رکھنے والے یعنی حج کے لئے درخواست دینے والے راجستھان کے عازمین کے لئے اتوار کو قرعہ اندازی کا عمل مکل ہوا۔ اس قرعہ اندازی میں ریزرو کیٹیگری 'اے' (70) اور کیٹیگری 'بی' (چہارم بار) کے کل 4 ہزار 37 درخواست دہندگان نے درخواستیں دی تھیں۔ حج سفر -2017 کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی کی طرف سے 4 ہزار 686 نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

حج سفر -2017 کی قرعہ اندازی کا عمل حکومتی سیکرٹریٹ واقع کانفرنس ہال میں اقلیتی کمیشن، راجستھان کے صدر جسویر سنگھ کی جانب سے شروع کیا گیا۔ قرعہ اندازی پروگرام میں وپن چند شرما، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، اقلیتی معاملات اور وقف محکمہ، امین پٹھان صدر، راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی، جے پور، ممبر اسمبلی حبیب الرحمن اشرفی لامبا، ابوبکر نقوی، صدر، راجستھان مسلم وقف بورڈ راجستھان، رکن راجستھان اسٹیٹ حج کمیٹی، جے پور اور عوامی نمائندے، محکمہ کے افسران اور معاشرے کے ممتاز افراد نے حصہ لیا۔

راجستھان کے عازمین حج کے لئے قرعہ اندازی کا عمل مکمل، 4 ہزار 686 کو ملے گا موقع

سترہ ہزار سے زائد درخواستیں، چوتھائی کوملا موقع

اس سال کل 17 ہزار 796 عازمین نے درخواستیں دی تھیں۔ لیکن حج -2017 کے لئے حج کمیٹی آف انڈیا، ممبئی نے نشستیں چار ہزار 686 ہی مختص کی ہیں۔ کل درخواست دہندگان میں ریزرو کیٹیگری 'اے' (70) اور کیٹیگری 'بی' (چہارم بار) کے کل 4 ہزار 37 درخواست گزار تھے۔ ریزرو کیٹیگری کے علاوہ 649 جنرل کیٹیگری کے درخواست گزار عازمین کا نام(قرعہ اندازی) نکال کر منتخب کیا گیا اور باقی تمام جنرل کیٹیگری کے درخواست دہندگان کو انتظار کی فہرست میں رکھا گیا ہے۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز