دیوالی بونس کو لے کر ائیر انڈیا اسٹاف ہڑتال پر، ممبئی میں کئی پروازیں لیٹ

یہ ملازم ایئر انڈیا کے گراؤنڈ اسٹاف سے ہیں جو ایئر انڈیا ٹرانسپورٹ سروسز لمیٹڈ (اے آئی اے ٹی ایس ایل) کے لئے کام کرتے ہیں۔

Nov 08, 2018 12:55 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 12:56 PM IST

ممبئی ائیرپورٹ پر کئی پروازیں آج (یعنی جمعرات کو) دیر سے چل رہی ہیں۔ اس کی وجہ ہے ایئر انڈیا میں کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کی ہڑتال۔ خبر رساں ادارے اے این آئی کے مطابق، یہ ملازم بیتی رات سے ہڑتال پر ہیں۔ ان کا الزام ہے کہ انہیں دیوالی بونس نہیں دیا گیا ہے۔

یہ ملازم ایئر انڈیا کے گراؤنڈ اسٹاف سے ہیں جو ایئر انڈیا ٹرانسپورٹ سروسز لمیٹڈ (اے آئی اے ٹی ایس ایل) کے لئے کام کرتے ہیں۔

دیوالی بونس کو لے کر ائیر انڈیا اسٹاف ہڑتال پر، ممبئی میں کئی پروازیں لیٹ

ممبئی ائیرپورٹ: فائل فوٹو

Loading...

ہڑتال کا اثر ممبئی سے آنے اور جانے والی دونوں طرح کی پروازوں پر پڑا ہے۔ ائیر انڈیا کے ایک ترجمان نے کہا کہ، "ہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ پروازوں میں تاخیر کم ہو اس کے لئے ہم مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔ '' ہڑتال کی وجہ سے گھریلو پروازوں کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی پروازوں میں بھی تاخیر ہو رہی ہے۔

ٹائمس آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق، ممبئی-بینکاک کی پرواز اے آئی 330 پرواز کو رات پونے 2 بجے جانا تھا لیکن تقریبا 7 گھنٹے کی تاخیر کے بعد یہ پرواز صبح 8 بج کر اٹھارہ منٹ پر روانہ ہوئی۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز