ممبئی : دیونار مذبح منڈی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بکروں کی خریداری کی خاطر بھیڑامڈ پڑی

Aug 30, 2017 09:47 PM IST | Updated on: Aug 30, 2017 09:47 PM IST

ممبئی: ممبئی میں منگل کی طوفانی بارش کے بعد شمال مشرقی علاقے شیواجی نگر گوونڈی میں واقع میونسپل کارپوریشن کے دیونار سلاٹر ہاؤس میں لگنے والی چھوٹے مویشیوںکی منڈی میں شہر اور مضافات کے ہزاروں افراد خریداری کے لیے یہاں پہنچ گئے ہیں کیونکہ گزشتہ روز یہاں پہنچنے کے راستے مسدود ہوچکے تھے اور عیدالاضحی کودوروز رہ گئے ہیں۔

ایشیاءمیں سب سے بڑے دیونار مذبح کے جنرل منیجر ڈاکٹر شیٹے نے کہا کہ منگل کی بارش نے یہاں سیلابی صورتحال پید ا کردی تھی اوراس کے باجوداس وسیع علاقے میں پھےلے مذبح میں جانوروںکی حفاظت کے لیے خصوصی انتظامات کےے گئے ۔اور رات سے بارش تھم جانے کے بعدصاف صفائی کے لیے ہرممکن کوشش کی گئی تاکہ تاجروںاور خریداروںکے ساتھ ساتھ مویشیوںکو بھی دشواری نہ پیش آئے ۔

ممبئی : دیونار مذبح منڈی میں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیلئے بکروں کی خریداری کی خاطر بھیڑامڈ پڑی

عید الاضحی کے موقع پر ملک بھر میں مویشی بازار سج چکے ہیں : فائل فوٹو

انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 60ہزار جانورمنڈی میں آچکے ہیں اور شام 5بجے تک 47ہزار فروخت ہوچکے ہیں اور آج بارش نہ ہونے کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگ یہاں پہنچے ہیں ،اس سے محسوس ہوتا ہے کہ مزید 30-35ہزار بکرے فروحت ہوجائیں گے ۔جبکہ یہی خرید وفروخت رات بھر جاری رہیگی اور اس کاسلسلہ پیر تک چلے گا۔ڈاکٹر شیٹے نے کہاکہ بجلی ،پانی اور حفاظت وصاف صفائی کا بھی خصوصی طورپر انتظام کیا گیا ہے تاکہ کوئی دشواری نہ پیش آئے ۔جبکہ جانوروںکو دیونار منڈی میں لانے اور باہر لےجانے کے لیے کوئی فیس اور چارج نہیں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ زیادہ ترپڑوسی ریاستوںگجرات ،ایم پی اورراجستھان سے بڑی تعداد میں بکرے لائے گئے ہیں اور آج صبح نماز فجر کے بعد سے خریداری کا سلسلہ جاری ہے ۔بتایا جاتاہے کہ جنوبی ممبئی ،جنوب وسطی ممبئی اور مضافاتی علاقوںمیں مسلم اکثریتی علاقوںسے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لےے جانورخریدنے کے لیے مسلمانوںکایہاں آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔آج تعطیل کے اعلان کے سبب بچوںاور نوجوانوںکی تعداد بھی بزرگوں کے ہمراہ پہنچی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز