انتخابی منشور میں معذوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق اقدامات کا تذکرہ کئے جانے کی مانگ

Jan 28, 2017 05:39 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 05:39 PM IST

ممبرا۔ معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم مہاراشٹر اپنگ کامگار وکاس سنگٹھنا  کے سکریٹری یوسف خان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے معذوروں کی فلاح و بہبود کے لئے بنائی جانے والی اسکیموں کا فائدہ معذوروں تک نہیں پہنچ پاتا ہے ، یہاں تک کہ معذروں کے لئے مختص لاکھوں روپئے لیپس ہوجاتے ہیں اور وہیں دوسری جانب معذور افراد انتہائی کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور نظر آتے ہیں۔ ایسا اس لئے ہوتا ہے کہ سیاسی لیڈران و سرکاری اہلکاران معذوروں کے مسائل میں عدم دلچسپی رکھتے ہیں ۔

اس طرح کا اظہار خیال ممبرا میں کرتے ہوئے سنگٹھنا کے جنرل سکریٹری نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپنے اپنے انتخابی منشور میں معذوروں سے متعلق بھی حلف نامہ شائع کرنے کی اپیل کی ہے ۔

انتخابی منشور میں معذوروں کی فلاح وبہبود سے متعلق اقدامات کا تذکرہ کئے جانے کی مانگ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز