فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیرت النبی پر مضمون نویسی مقابلہ

Jan 03, 2017 07:53 PM IST | Updated on: Jan 03, 2017 07:53 PM IST

آکولہ۔ پیغمبر اسلام پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں۔ نبی کی سیرت پوری انسانیت کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  دیگر مذاہب کے ماننے والے بھی  سیرت  نبی سے ہمیشہ متاثر رہے ہیں ۔ اسی سمت میں  فلائنگ کلرس ایجوکیشن فائڈیشن نے سیرت النبی پر مضمون نگاری کے مقابلے کا اہتمام کیا ہے۔  مقابلے میں حصہ لینے والے مراٹھی ،ہندی ،اور انگریزٰی زبانوں میں مضمون لکھ کر جمع کروا رہے ہیں ۔ مقابلہ میں حصہ لینے والوں کا کہنا ہے کہ نبی کی سیرت پڑھنے سے ان کی زندگی  میں کافی تبدیلیاں آئی ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سیرت نبی سے ہمیں زندگی کی ہر شعبہ میں رہنمائی ملتی ہے۔ ڈاکٹر گجانن کہتے ہیں کہ نبی نے عورت کو دنیا میں اعلی مقام دیا ہے۔ ساتھ ہی  دنیا سے کالے اور گورے کے بھید کو بھی ختم کیا ہے۔

یوں تو قرآن نے خود پیغمبر اسلام کو پوری انسانیت کے لئے رحمت قرار دیا ہےاور ہو بھی کیوں نہ، نبی پاک کی حیات پوری انسانیت کے لئے نمونہ زندگی ہے۔ نبی کی سیرت  سے دیگر مذاہب  کے ماننے والے بھی  ہمیشہ سے متاثر رہے ہیں۔ تاہم  نبی کی سیرت سے متاثر  لوگوں کو پیغمبر اسلام کی شخصیت سے محبت  اور رغبت کے اظہار کرنے کے مواقع نہیں ملتے۔ اب ایسے لوگوں کے لئے ایک پلیٹ فارم آکولہ کے نوجوانوں کی جانب سے چلائے جارہے فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے دیا ہے۔  شہر آکولہ کے علاوہ پوری ریاست سے اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے اندراج کرائے جا رہے ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ اس مقابلہ نویسی میں حصہ لینے کے لیے کالج طالبات  میں کافی دلچسپی دیکھی جا رہی ہے۔ اب تک اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے ڈھائی ہزار سے زائد غیر مسلموں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ لوگوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے فاؤنڈیشن کی جانب سے اندارج کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے ۔ مقابلے میں حصہ لینے والے اب سات جنوری تک  آن لائن اپنا اندراج کروا سکتے ہیں ۔

فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سیرت النبی پر مضمون نویسی مقابلہ

فلائنگ کلرس ایجوکیشن فاؤنڈیشن نوجوانوں کی ایک ایسی تنظیم ہے جو ملت کے فلاحی کاموں کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ ساتھ ہی اسلام کے تعلق سے دیگر مذاہب کے لوگوں میں پھیلائی جارہی غلط فہمیوں کو دور کرنے کے لئے بھی یہ تنظیم کام کرتی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز