گجرات میں بولے منموہن سنگھ، 8 نومبر جمہوریت کے لئے سیاہ دن

احمدآباد۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ منگل کو احمد آباد پہنچے۔

Nov 07, 2017 01:01 PM IST | Updated on: Nov 07, 2017 01:01 PM IST

احمدآباد۔ گجرات اسمبلی انتخابات کے پیش نظر سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ منگل کو احمد آباد پہنچے۔ اس دوران جی ایس ٹی اور دیگر مسائل پر چھوٹے کاروباریوں کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 8 نومبر ہماری جمہوریت اور معیشت کے لئے سیاہ دن ہے۔ انہوں نے کہا، "8 نومبر کو اس بدبختانہ پالیسی کے ایک سال پورے ہونے والے ہیں، جس نے لوگوں کو پیچھے دھکیل دیا۔ 86٪ كرنسی کو تبدیل کرنے کا بدبختانہ فیصلہ پوری دنیا میں کسی نے آج تک نہیں لیا ہے۔"

پارلیمنٹ میں اپنے دیے بیان کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہ ایک منظم لوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی درآمدات کے لئے ہم نے ہندوستانیوں کی نوکری داؤ پر لگا دی ہے۔

گجرات میں بولے منموہن سنگھ، 8 نومبر جمہوریت کے لئے سیاہ دن

پارلیمنٹ میں اپنے دیے بیان کو دہراتے ہوئے انہوں نے کہا، "یہ ایک منظم لوٹ ہے۔

بتا دیں کہ 8 نومبر کو نوٹ بندی کے ایک سال پورے ہو رہے ہیں۔ ایسے میں منموہن سنگھ کا یہ دورہ کافی اہم ہے۔ کانگریس اس دن کو 'سیاہ دن' کے طور پر منا رہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز