مہاراشٹر میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان ، 89 لاکھ کوفائدہ پہنچے گا ، ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری معافی

Jun 24, 2017 11:09 PM IST | Updated on: Jun 24, 2017 11:09 PM IST

ممبئی : مہاراشٹر حکومت نے آج یہاں فوری طور پر کسانوں کا 34000کروڑ روپے معاف کردیا، اس کا اعلان وزیراعلیٰ دیویندر فڑنویس نے ایک پریس کانفرنس میں کیا، جبکہ ڈیڑھ کا قرض فوری طور پر معاف ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہاکہ ڈیڑھ لاکھ کا قرض مکمل طور پر معاف کردیا جائے گااور جو کسان برابر معمول کے مطابق قرض ادا کررہے ہیں، انہیں 25 فیصد کی قرض ادائیگی کے تحت رعایت دی جائے گی۔

فڑنویس نے کہا کہ تمام ریاستی وزراء اور ممبران اسمبلی اس قرض معافی کے لیے رضاکارانہ طور پر اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دیں گے۔اس سے راحت ملے گی حالانکہ یہ قرض معافی ریاستی خزانہ پر ایک بوجھ ہے۔

مہاراشٹر میں کسانوں کے قرض معافی کا اعلان ، 89 لاکھ کوفائدہ پہنچے گا ، ڈیڑھ لاکھ روپے کی فوری معافی

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس: فائل فوٹو

فڑنویس نے کہاکہ مذکورہ قرض کانام چھترپتی شیواجی مہاراج سے منسوب کیاگیا ہے، اس کا فائدہ 89 لاکھ کسانوں کو پہنچے گااور40لاکھ کسانوں کو قرض سے راحت ملے گی۔  وزیراعلیٰ نے مزید کہاکہ 31 لاکھ کسان پربقایا ہے اوردیگر35 لاکھ بھی کواس معافی سے ایک لاکھ روپے معافی کافائدہ پہنچے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز