مہاویر جینتی پرسلاٹرہاؤس کھلا رکھنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف فرنویس حکومت جائے گی سپریم کورٹ

Apr 08, 2017 09:56 PM IST | Updated on: Apr 08, 2017 09:56 PM IST

ممبئی: مہاویر جینتی پر سلاٹرہاؤس کھلے رکھنے کے بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف مہاراشٹر حکومت سپریم کورٹ جائے گی، ریاستی قانون اسمبلی میں وزیر داخلہ (شہری) رنجیت پاٹل نے یہ یقین دہانی بی جے پی کے رکن اسمبلی منگل پربھات لودھاکوکرائی ۔ رنجیت پاٹل نے کہا کہ مہاراشٹر حکومت اس فیصلے کو ہفتہ کو چیلنج کرے گی۔

اسمبلی میں لودھانے حکومت سے اس معاملے میں دخل دے کر فوری سپریم کورٹ میں اپیل کرنے کی کوشش کی، جس سے اس بار اتوار کو آنے والی مہاویر جینتی پرسلاٹرہاؤس بند رکھنے کی روایت قائم رہے گی۔ممبر اسمبلی لودھا کی پہل پر ممبئی کے ممبران اسمبلی اشیش شیلار، راج کے پروہت، یوگیش ساگر، اتل بھاتھلیکر، منیشا چودھری وغیرہ نے جین کمیونٹی کے وفد کے ساتھ وزیر اعلی دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اوراس مانگ کو ان کے سامنے رکھا۔ جس پر وزیر اعلی نے مثبت رخ ظاہر کرتے ہوئے یقین دلایا کہ سلاٹر ہاؤس بند رکھنے کے بارے میں سپریم کورٹ میں جانے پر اتفاق کیا۔

مہاویر جینتی پرسلاٹرہاؤس کھلا رکھنے کے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف فرنویس حکومت جائے گی سپریم کورٹ

مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ فڑنویس: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز