بیڑ میں قرض کے بوجھ تلے دبے کسان شیخ عبدالکریم نے عاجز آ کر کر لی خودکشی

Jan 14, 2017 05:55 PM IST | Updated on: Jan 14, 2017 05:55 PM IST

بیڑ ۔ بیڑ شہر کے قریب واقع گاؤں واکناتھ پور موضع کے کسان شیخ یوسف شیخ عبدالکریم  نے آج صبح سورج طلوع ہونے سے پہلے درخت سے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی جس کے بعد بیڑ ضلع کسانوں کی ہو رہی خودکشیوں کی تعداد میں مزید ایک اور کا اضافہ ہوگیا ۔بیڑ تعلقہ میں شہر سے قریب دیہات واکناتھ پور کے رہائشی شیخ یوسف شیخ عبدالکریم ( عمر 60  سال ) جو کہ گذشتہ کئی مہینوں سے معاشی دشواریوں کا شکار تھے آج صبح اپنے گھر کے سامنے کے برگد کے درخت سے پھانسی لگا کرخودکشی کرلی۔

شیخ یوسف کے فرزند شیخ شوکت نے بتا یاکہ مرحوم نے بینک آف انڈیا سے دو سال پہلے قرض لیا تھا ، اس کے علاوہ مرحوم نے گاوں کے نجی ساہوکار وں سے بھی کھیتی کرنے کے لیے قرض لیاتھا ، لیکن اس سال زیادہ بارش ہونے کے سبب گاؤں کی ندی میں باڑھ آگئی اور اس ندی نے ہماری تمام فصل برباد کرکے کھیت کی مٹی بھی اپنے ساتھ  بہا لے گئی ۔ بینک آف مہاراشٹر کے قرض کے ساتھ ہی ساتھ نجی ساہوکار انہیں پیسوں کے لیے پریشان کرنے لگے جس کی وجہ سے مرحوم بہت ذہنی  تناؤ میں تھے ۔ بینک آف مہاراشٹر اور نجی ساہوکار کا قرض کیسے ادا کریں، اس بات کو لے کر وہ ہمیشہ بہت پریشان رہتے تھے ۔ اسی پریشانی کی وجہ سے انھوں نے آج پھانسی لگا کر خودکشی کرلی ۔

بیڑ میں قرض کے بوجھ  تلے دبے کسان شیخ عبدالکریم نے عاجز آ کر کر لی خودکشی

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز