باپ نے کی چارمہینہ تک اپنی بیٹی کے ساتھ عصمت دری، ملزم گرفتار

راجستھان میں الور کے این ای بی تھانہ علاقہ میں ایک کلیوگی باپ کے ذریعہ چار مہینہ کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

Jun 21, 2018 11:13 PM IST | Updated on: Jun 21, 2018 11:13 PM IST

الور:  راجستھان میں الور کے این ای بی تھانہ علاقہ میں ایک کلیوگی باپ کے ذریعہ چار مہینہ کی بیٹی کی عصمت دری کرنے کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ علاقہ کے پالکا کے بھودر کا باس میں باپ ساتویں جماعت میں زیرتعلیم بیٹی کی تقریباََ چار مہینہ سے زبردستی عصمت دری کررہا تھا۔ گاوں کے لوگوں نے اس واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور متاثرہ کا بیان درج کرکے آج ملزم باپ کو حراست میں لے لیا۔ پولیس متاثرہ کا طبی معائنہ کرائے گی۔

باپ نے کی چارمہینہ تک اپنی بیٹی کے ساتھ عصمت دری، ملزم گرفتار

علامتی تصویر

ڈپٹی انسپکٹر سریندر نے بتایا کہ گاوں کے لوگوں کے ذریعہ تھانہ میں ایک تحریر پیش کی گئی جس میں لکھا تھا کہ 14سالہ بچی نے منگل کی رات کو شکایت کی کہ اس کا باپ اس کے ساتھ غلط کام کرتا ہے اور جب وہ مخالفت کرتی ہے تو باپ کچھ نہیں بولتا اور ماں اس کا منہ بند کردیتی ہے۔

متاثرہ نے یہ بات اپنے پڑوس میں رہنے والی ایک خاتون کو بتائی۔ خاتون نے اس سے کہا اب باپ پھر سے ایسا غلط کام کرے تو تم زور سے چلانا۔باپ نے پھر غلط کام کرنے کی کوشش کی تو بچی زور سے چلائی۔ لڑکی کی آوا ز سن کر خاتون پڑوس کے لوگوں کو لیکر اس کے گھر پہنچی۔ جہاں کمرے میں لڑکی اور اس کا باپ قابل اعتراض حالت میں ملے۔ بعد میں لوگوں نے باپ کی پٹائی کردی۔ اس کے بعد متاثرہ بچی نے ماں باپ کے خلاف تھانہ میں معاملہ درج کرایا۔

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز