تین طلاق کی مخالفت کرنے والے اجمیر درگاہ کے دیوان کے خلاف فتویٰ جاری

Jun 12, 2017 03:08 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 03:08 PM IST

جے پور۔ تین طلاق کی مذمت کرنے اور گائے کا گوشت چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے اجمیر درگاہ کے دیوان سید زین العابدین کے خلاف فتوی جاری کر دیا گیا ہے۔ فتوے میں دیوان کے سماجی بائیکاٹ کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ فتوی دارالعلوم عشقیہ، جودھپور کے سربراہ شیر محمد خان نے جاری کیا ہے۔ محمد خان نے دیوان کے خیالات پر تنقید کی اور کہا کہ سید زین نے جو لفظ کہے وہ اللہ کے الفاظ کے خلاف ہیں۔ فتوے میں کہا گیا ہے کہ دیوان اب مکمل طور پر مسلمان نہیں رہے ہیں اور ان کا سماجی بائیکاٹ کرنا چاہئے۔

اپریل میں سید زین نے خود اور اپنے خاندان کے ہمیشہ کے لئے گائے کا گوشت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے تین طلاق لینے کے طریقے میں موجود خامیوں کا بھی ذکر کیا تھا۔ سید نے کہا تھا کہ شریعت اور قرآن کبھی ایک بار میں اس طرح کے طلاق کی اجازت نہیں دیتے۔ وہیں، دارالعلوم عشقیہ سربراہ نے قرآن کی آیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تین طلاق کی بات قرآن میں کہی گئی ہے۔ تاہم، فوری طور پر تین طلاق لینا خدا کی نظروں میں درست نہیں ہے لیکن پھر بھی یہ جائز ہے اور آپ اس سے مکر نہیں سکتے۔ اسے مسترد كر سید زین اللہ کے خلاف گئے ہیں۔ یہ آدمی اپنے ہی مذہب کو لے کر بیدار نہیں ہے اور اسے عوامی طور پر معافی مانگنی چاہئے۔

تین طلاق کی مخالفت کرنے والے اجمیر درگاہ کے دیوان کے خلاف فتویٰ جاری

علامتی تصویر

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز