ممبئی کے مشہور آر کے اسٹوڈیو میں آتش زدگی، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے حادثہ پر

Sep 16, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 07:19 PM IST

ممبئی۔ ممبئی کے شمال مشرقی علاقہ چمبور میں مشہوراداکار راج کپور سے منسوب آرکے اسٹوڈیو آج دوپہر آتشزدگی کی وجہ سے جل کر خاک ہوگیا، فی الحال آگ کا سبب نہیں پتہ چلا ہے، تاہم شارٹ سرکٹ کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ فائر بریگیڈ کے ایک اعلی افسر کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لئے چھ فائر انجن اورپانچ واٹر ٹینکر کی مدد سے فائر عملہ مصروف ہے۔ ممبئی فائر بریگیڈ کے چیف پی ایس راہنگدالے نے کہا کہ دوپہر تقریباً سوادوبجے آگ کی اطلاع ملی اور فوری طور پر آگ بجھانے کے عملے کو پانچ منٹ میں روانہ کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ نچلی منزل پر بجلی کے آلات، فرنیچر اور دوسرے سامان میں لگی آگ سے تباہی مچ گئی۔ اداکار راج کپور کے اداکار صاحبزادے رشی کپور کی ملکیت میں شامل ہے۔

ممبئی کے مشہور آر کے اسٹوڈیو میں آتش زدگی، فائر بریگیڈ کی چھ گاڑیاں جائے حادثہ پر

ذرائع نے کہا کہ آتشزدگی کی وجہ تحقیقات کے بعد پتہ چلے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز