پونے ٹیسٹ : دوسرے دن کا کھیل ختم ، 15 وکٹ گرے ، آسٹریلیا کو 298 رنوں کی برتری حاصل

چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن ٹیم انڈیا نے اپنا تیسرا اور اہم وکٹ گنوا دیا۔ کپتان وراٹ کوہلی کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے۔

Feb 24, 2017 12:32 PM IST | Updated on: Feb 24, 2017 05:06 PM IST

پونے :چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کے دوسرے دن آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنا لیے ہیں۔ اسٹیون اسمتھ اور مشیل مارش کریز پر ہیں۔ آر اشون نے 3 وکٹ لئے۔ آسٹریلیا کی برتری اب تقریبا 300 رنوں کی ہو گئی ہے۔ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر اور شان مارش کے وکٹ جلدی گنوادئے۔ دونوں بلے باز اشون کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد پیٹر هینڈسكمب 19 رن بنا کر اشون کی گیند پر وجے کو کیچ تھما بیٹھے ، جبکہ رینش 31 رنز بنا کر جینت یادو کی گیند پر ایشانت شرما کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔

اس سے پہلے دوسرے دن کے آغاز میں آسٹریلیا نے ہندوستان کو 105 رنوں پر آل آوٹ کر دیا۔ اس کے ساتھ ہی مهمان ٹیم کو 155 رنوں کی برتری حاصل ہوگئی۔ ٹیم انڈیا کی اننگز آغاز سے ہی اچھی نہیں رہی۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل (62) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز کریز پر نہیں ٹک سکا ۔ ہندوستان نے باقی کے 9 وکٹ سستے میں گنوا دیئے۔

پونے ٹیسٹ : دوسرے دن کا کھیل ختم ، 15 وکٹ گرے ، آسٹریلیا کو 298 رنوں کی برتری حاصل

اننگز شروع ہونے پر ٹیم انڈیا کے تین بلے باز جلد ہی پویلین لوٹ گئے ۔ مرلی وجے (10)، چتیشور پجارا (6) اور وراٹ کوہلی (0) نے اپنے وکٹ جلدی گنوا دیئے، جس کے بعد ایل راہل نے ایک سرے سے اننگز کو سنبھالتے ہوئے 62 رنز بنائے ، لیکن وہ بھی او کیف کی گیند پر وارنر کو کیچ تھما بیٹھے۔ راہل کے آؤٹ ہونے کے بعد ہندوستان نے مزید سات وکٹ گنوا دیئے۔ رہانے (13)، ردھمان ساہا (0)، اشون (1)، جینت یادو (2) رویندر جڈیجہ (2)، جینت یادو (2) اور امیش یادو (4) ایک کے بعد ایک آؤٹ ہو تے چلے گئے ۔آسٹریليا کی طرف سے او کیف نے 6، مشیل اسٹارک نے دو جبکہ ہیزل وڈ اور نیتھن لاین نے ایک ایک وکٹ لیا۔

پونے ٹیسٹ کے دوسرے دن کے آغاز میں آسٹریلیا 260 رنز پر آل آوٹ ہو گئی۔ آخری وکٹ مشیل اسٹارک کی شکل میں گرا ۔ اسٹارک 61 رنز بنا کر اشون کی گیند پر آوٹ ہوئے۔ میچ کا پہلا دن پوری طرح ہندوستانی گیند بازوں کے نام رہا۔ خاص طور پر امیش یادو کے۔ انہوں نے 4 وکٹ لئے، اشون نے 3 جبکہ رویندر جڈیجہ نے دو وکٹ اپنے نام کئے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز