پونے ٹیسٹ : امیش یادو کی جارحانہ گیند بازی ، پہلے دن آسٹریلیا 9/256 رن

پنے۔ 4 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ہندوستان کے خلاف بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 54 رن بنا لیے ہیں۔

Feb 23, 2017 11:28 AM IST | Updated on: Feb 23, 2017 05:19 PM IST

پونے : چار میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹیم انڈیا کے خلاف پہلے دن 94 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 256 رنز بنا لیے ہیں۔ پہلا دن پوری طرح ہندوستانی گیندبازوں کے نام رہا۔ خاص طور پر امیش یادو کے۔ انہوں نے 4 وکٹ لئے ، جبکہ آر اشون اور رویندر جڈیجہ نے دو دو وکٹ اپنے نام کئے۔ کنگارو ٹیم کے لئے رینش نے 68 رنز بنائے، جبکہ صرف 47 گیند میں نصف سنچری لگانے والے مچل اسٹارک 57 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔

آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا ڈیوڈ وارنر کے طور پر لگا۔ انہیں امیش یادو نے 38 رن کے ذاتی اسکور پر بولڈ کیا۔ وارنر نے 77 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے چھ چوکے لگائے۔ ہندوستان میں اپنا پہلا ٹیسٹ کھیل رہے رینش نے ان کا بخوبی ساتھ دیتے ہوئے 89 گیندوں کا سامنا کر کے چار چوکے اور ایک چھکا لگایا ہے۔ امیش نے 10 اننگز میں 5 ویں مرتبہ وارنر کو آؤٹ کیا۔ رینش اور وارنر کے درمیان پہلے وکٹ کے لئے 27.2 اوورز میں 82 رنز کی پارٹنر شپ ہوئی۔

پونے ٹیسٹ : امیش یادو کی جارحانہ گیند بازی ، پہلے دن آسٹریلیا 9/256 رن

وارنر کے آؤٹ ہونے کے بعد رن ریٹ تیزی سے گر گیا۔ کپتان اسمتھ نے کافی سست بلے بازی کی ، جبکہ شان مارش کچھ تیزکھیلے ، لیکن 16 رنز بنا کر جینت کا شکار ہوگئے۔ ہینڈس کمب کو جڈیجہ نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ اس کے پانچ گیند بعد اشون نے اسمتھ کو آوٹ کردیا ۔

آسٹریلیا کے چار بلے باز دہائی کا اعداد و شمار بھی نہیں چھو سکے۔ مشیل مارش (4)، میتھیو ویڈ (8)، اسٹیو اوكيف (0) اور نیتھن لاین (0) جلد ہی آؤٹ ہوگئے۔ دیکھتے ہی دیکھتے بڑے اسکور کی جانب گامزن نظر آرہی آسٹریلیائی ٹیم کا اسکور 205 رنز پر 9 وکٹ ہو گیا۔

Loading...

اس سے پہلے آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ۔ اس میچ کے لئے وراٹ کوہلی نے جینت یادو کو موقع دیا ہے۔ انہیں بھونیشور کمار کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا۔ بارڈر-گواسکر ٹرافی کے اس پہلے میچ میں ایک مرتبہ پھر جیت کا دعویدار میزبان ہندوستان کو ہی مانا جا رہا ہے، جنہوں نے اگست 2015 کے بعد سے ٹیسٹ کرکٹ میں شکست کا منہ نہیں دیکھا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز