راجستھان : سرحدی ضلع باڑمیر سے دو خواتین سمیت پانچ پاکستانی شہری گرفتار، پوچھ گچھ جاری

Jun 05, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Jun 05, 2017 08:50 PM IST

باڑمیر: راجستھان میں سرحدی ضلع باڑمیر کے گڈرا تھانہ علاقہ میں لاکھاسر گاوں سے پولیس نے پانچ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار کئے گئے لوگوں میں دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ سرحدی ممنوعہ علاقہ میں بغیر اجازت آنے کی وجہ سے ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ باڑمیر ضلع کے تقریباََ نصف درجن سے زیادہ سرحدی تھانہ علاقے ممنو عہ علاقے قرار دےئے گئے ہیں۔

ان لوگوں سے پولیس اور دیگر سیکورٹی ایجنسیاں پوچھ گچھ کرکے یہ پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہیں کہ یہ لوگ کیوں یہاں پہنچے اور ان کو یہاں تک لانے میں کس نے مدد کی۔

راجستھان : سرحدی ضلع باڑمیر سے دو خواتین سمیت پانچ پاکستانی شہری گرفتار، پوچھ گچھ جاری

گڈرا تھانہ انچارج کرن سنگھ چرن نے بتایا کہ راسلانی گاوں میں رہنے والے گووردھن رام بھیل سے ملاقات کرنے کے لئے پاکستان سے مجموعی طورپر پانچ افرا د بغیر اجازت اس علاقہ میں آئے جس کی اطلاع ملنے پر پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا ہے۔ تمام کو مشترکہ طورپر پوچھ گچھ کے لئے لایا گیا ہے جہاں خفیہ ایجنسی ان سے پوچھ گچھ کررہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز