مہاراشٹر : پونے میں فٹ پاتھ پر رہ رہا تھا فوج کا سابق کیپٹن ، دو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر لے لی جان

ہندوستانی فوج کے ایک سابق کیپٹن کی لاش گزشتہ روز پونے چھاونی میں ملی ۔ پولیس نے بتایا کہ دو نامعلوم لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ان کا قتل کردیا ہے ۔

Feb 04, 2018 02:44 PM IST | Updated on: Feb 04, 2018 02:44 PM IST

پونے : ہندوستانی فوج کے ایک سابق کیپٹن کی لاش گزشتہ روز پونے چھاونی میں ملی ۔ پولیس نے بتایا کہ دو نامعلوم لوگوں نے پیٹ پیٹ کر ان کا قتل کردیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ فوج کے سابق کیپٹن 67 سالہ رویندر بالی پونے کیمپ علاقہ میں فٹ پاتھ پر الگ تھلگ رہ رہے تھے ۔ لشکر تھانے کے ایک افسر نے بتایا کہ ایک بنگلہ کے دربان نے دو لوگوں کو بالی سے مار پیٹ کرتے ہوئے اور انہیں بھاگتے ہوئے دیکھا ، جس کے بعد اس نے پولیس کو خبر دی۔

افسر کے مطابق بالی کئی سالوں سے اپنے کنبہ کے کسی فرد کے ساتھ رابطہ میں نہیں تھے اور بالکل الگ تھلگ زندگی گزار رہے تھے ۔ جانچ کے دوران ہمیں ان کے کنبہ کے بارے میں پتہ چلا ، جس سے ہمیں بالی کی صحیح شناخت کا علم ہوسکا ۔ انہوں نے بتایا کہ نامعلوم لوگوں کے خلاف قتل کا کیس درج کرلیا گیا ہے اور ہم آگے کی جانچ کی جارہی ہے۔

مہاراشٹر : پونے میں فٹ پاتھ پر رہ رہا تھا فوج کا سابق کیپٹن ، دو لوگوں نے پیٹ پیٹ کر لے لی جان

فوج کے سابق کیپٹن 67 سالہ رویندر بالیفٹ پاتھ پر الگ تھلگ رہ رہے تھے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز