سابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نانا پٹولے کانگریس میں شامل ، مہاراشٹرمیں سیاسی ہلچل تیز

مرکزاورمہاراشٹر میں برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوں سے بغاوت کرنے والے سابق ایم پی نانا پٹولے کی کانگریس میں شمولیت کے نتیجے میں ریاست میں سیاسی ہلچل میں اضافہ کا امکان ہے

Jan 11, 2018 08:43 PM IST | Updated on: Jan 11, 2018 08:44 PM IST

ممبئی : مرکزاورمہاراشٹر میں برسراقتدار بھارتیہ جنتاپارٹی کی پالیسیوں سے بغاوت کرنے والے سابق ایم پی نانا پٹولے کی کانگریس میں شمولیت کے نتیجے میں ریاست میں سیاسی ہلچل میں اضافہ کا امکان ہے ۔  کانگریس صدر راہل گاندھی نے ان کا خیر مقدم کیا اور پارٹی کے ٹیوئٹر پر پٹولے کے پارٹی میں شامل ہونے کی تفصیل پیش کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ بی جے پی کی پالیسیوں کے خلاف علم بغاوت بلند کرنے والے پٹولے نے 2014میں بھنڈاڑہ ۔گوندیا سے لوک سبھا کا الیکشن جیتا تھا۔این سی پی لیڈر پرفل پٹیل سے کافی متاثر رہے ،پٹولے نے گجرات الیکشن کے موقع پر وزیراعظم نریندر مودی اور سرکار کے کام کرنے کے طریقوں پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کیا تھا۔

سابق بی جے پی ممبر پارلیمنٹ نانا پٹولے کانگریس میں شامل ، مہاراشٹرمیں سیاسی ہلچل تیز

انہوں نے اس کے بعد پارلیمنٹ کی ممبر شپ سے استعفیٰ دے دیا۔راہل گاندھی سے ملاقات کے دوران ریاستی صدر اور سابق وزیراعلیٰ اشوک چوان اور مہاراشٹر اسمبلی میں کانگریس لیڈر وکھے پاٹل موجود تھے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز