داؤد کے بھائی اور چار شوٹروں کے خلاف معاملہ درج ، شوٹروں کی 12 دن کی ریمانڈ منظور

Feb 26, 2017 06:59 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 06:59 PM IST

راج کوٹ: گجرات کے راجکوٹ شہر میں پولیس نے کل پکڑے گئے انڈرورلڈ سرغنہ داؤد ابراہیم کے گروہ کے چار شارپ شوٹرں اور داؤد کے بھائی انیس ابراہیم کے خلاف اقدام قتل سمیت کئی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کے بعد آج چاروں کو یہاں ایک مقامی عدالت میں پیش کیا جس نے 12 دن کے لئے انھیں پولیس تحویل میں رکھنے کی منظوری دے دی۔

تریدیو، موہرہ اور گپت جیسی سپر ہٹ فلموں کے پروڈیوسر راجیو رائے پر 1997 میں ہوئے حملے سمیت کئی فوجداری مقدمات میں ملوث رام داس رہانے اور تین دیگر شوٹروں کو کل یہاں پولیس نے خفیہ اطلاع کی بنیاد پر مہاراشٹر سے آ رہی ایک بس سے پکڑا تھا۔ ان کے پاس سے ایک پستول اور پانچ کارتوس کے علاوہ تین خنجر اور جعلی نبرپلیٹ برآمد ہوئےتھے۔

داؤد کے بھائی اور چار شوٹروں کے خلاف معاملہ درج ، شوٹروں کی 12 دن کی ریمانڈ منظور

چاروں انیس کے اشارے پر جام نگر کے ایک تاجر اشفاق کھتری کو قتل کرنے کے لئے آ رہے تھے۔ ان میں سے رام داس سمیت تین ممبئی اور ایک ناسک کا باشندہ بتایا گیا ہے۔ پولیس اب انہیں 12 دن تک ریمانڈ پر لے کر مزید پوچھ گچھ کرے گی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز