گجرات : عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے 126 افراد دھوکہ دہی کے شکار

Jun 15, 2017 11:56 PM IST | Updated on: Jun 15, 2017 11:56 PM IST

احمد آباد : گجرات کے سورت ضلع سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے 126 افراد کو دھوکہ دہی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ سورت کے چوک مارکیٹ علاقے میں موجود رويل ٹور اینڈ ٹریویلس کمپنی کا مالک کچھ دن پہلے 126 افراد کو یہاں سے عمرہ کے سفر پر لے گیا تھا ۔تاہم سعودی پہنچنے کےبعد ٹریویلس کمپنی کا مالک اچانک غائب ہو گیا ، جس کے بعد عمرہ پر گئے لوگوں کو کئی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔

عمرہ پر گئے لوگوں کے فیملی والوں نے ٹریویلس کمپنی کے باہر جم کر ہنگامہ کیا اور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد ہماری فیملی کو ہندوستان واپس لایا جائے ۔ احتجاج کرنے والے ایک شخص نے کہا کہ ہمارے فیملی سے کئی لوگ عمرہ پر گئے تھے، جن کی حالت کافی خراب ہو چکی ہے۔ نا رہنے کے لئے ہوٹل ہے اور نہ ہی کھانے کے لئے پیسہ بچا ہے ۔ وہ لوگ وہاں ایک طرح سے سڑک پر ہیں ۔

گجرات : عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے گئے 126 افراد دھوکہ دہی کے شکار

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز