پیام انسانیت فورم کے تحت ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار مسافروں میں فوڈ پیکٹ اور پانی تقسیم

اورنگ آباد۔ خدمت خلق کے میدان میں سرگرم پیام انسانیت فورم نے اب مسافروں کی بھوک اور پیاس مٹانےکا بیڑہ اٹھایا ہے ۔

Jan 20, 2018 07:34 PM IST | Updated on: Jan 20, 2018 07:34 PM IST

 اورنگ آباد۔ خدمت خلق کے میدان میں سرگرم پیام انسانیت فورم نے اب مسافروں کی بھوک اور پیاس مٹانےکا بیڑہ اٹھایا ہے ۔ اس پروگرام کے تحت اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر تقریباً دو ہزار مسافروں کو کھانے کے پیکٹ اور پانی کی بوتلیں تقسیم کی گئیں۔

کسی کی بھوک اور پیاس مٹانے سے بڑی کوئی نیکی نہیں ۔ اس نیکی کی اہمیت اس وقت اور بھی بڑھ جاتی ہے جب کسی مسافر کو مفت میں یہ چیزیں میسر ہوجائیں۔  پیام انسانیت فورم کے درجنوں رضاکار ہر ہفتے اورنگ آباد ریلوے اسٹیشن پر بلا لحاظ مذہب وملت یہ کار خیر انجام دے رہے ہیں۔ فورم کے ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ اس کار خیر کا مقصد مسافروں کی بھوک مٹانا ہے ۔

پیام انسانیت فورم کے تحت ریلوے اسٹیشن پر دو ہزار مسافروں میں فوڈ پیکٹ اور پانی تقسیم

فوڈ پیکٹ کی تقسیم کے لیے صبح سے تیاری کی جاتی ہے۔ ریلوے اسٹیشن میں کئی مقامات پر اسٹال لگائے جاتے ہیں اور ہزاروں مسافروں میں کھانا تقسیم ہوتا ہے۔ پیام انسانیت کے رضاکار  اس کا دائرہ وسیع کرنا چاہتے ہیں۔  مفت فوڈ پیکٹ کی تقسیم کےعمل کو مسافروں نے بھی خوب سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پیام انسانیت کی یہ کوشش چھوٹے پیمانے پر ہی صحیح لیکن ستائش کے قابل ہے، کیونکہ اس کے پیچھے جو جذبہ کار فرما ہے وہ خدمت خلق ہے  اور خدمت خلق کے ذریعے ہی مخلوق کو خالق سے جوڑا جا سکتا ہے۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز