سوشل میڈیا کے دور میں ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت : غلام محمد مصطفے

Feb 06, 2017 06:46 PM IST | Updated on: Feb 06, 2017 06:46 PM IST

مالیگاؤں۔ طلبہ وطالبات  کے فیس بک ، وہاٹس ایپ کے تئیں بڑھتے شوق اور انہیں علم و ادب سے دور ہوتا دیکھ  کر مالیگاؤں شہر کی ایک قدیم درسگاہ جمہور ہائی اسکول کی جانب سے علمی ، ادبی وثقافتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا ، جس میں مقابلہ غزل خوانی اور مقابلہ تحت الفظ  نظم خوانی میں پورے ضلع سے تقریباً 20 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور نہایت سلیقے سے اپنی غزلوں کو پیش کیا ۔ اس پروگرام کی صدارت بین الاقوامی شاعر غلام محمد مصطفے اثر صدیقی  نے کی ۔  اس پروگرام کی وجہ سے شہر کے طلبہ و طالبات میں ادبی ماحول بنانے کی کوشش کی گئی ۔ مہاراشٹر کامالیگاؤں ایک ایسا شہر ہے، جہاں پر سینکڑوں دینی مدارس اور دینی درسگاہیں موجود ہیں ۔ اسی شہر میں ایسے شاعر بھی موجود ہیں، جنہوں نے بین الا قوامی سطح پرمقام حاصل کرنے کے لیے اہم کردار نبھا ئے ہیں ۔ ہمیشہ اردو کے فروغ کے لیے ادبی وثقافتی پروگراموں کا انعقاد اس شہر میں کیا جاتا ہے ۔ شہر کی ایک درسگاہ میں غزل خوانی اور تحت اللفظ نظم خوانی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا ۔ اس مقابلے میں طلبہ وطالبات کو غزل پڑھتے دیکھ کر مشہور بین الاقوامی شاعراثرصدیقی نےغزل کے تعلق سے کہا کہ ان کو امید ہے کہ اگر نئی نسل تھوڑا سنجیدگی سے کام لے تو ادبی موضوعات پر اس کی اچھی اور مضبوط گرفت ہو سکتی ہے۔

پورے ضلع سے ہائی اسکول اور جونئیر کالج کے طلبہ وطالبات نےا ن مقابلوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد کرنا آج کے فیس بک اور وہاٹس ایپ کے دور میں نہایت ضروری ہے ۔ بچوں میں اردو کے فروغ کے لئے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد ہمیشہ ہونا بہت ضروری ہے ۔ ان طلبہ وطالبات کو غزل خوانی کی  تیاری میں اساتذہ اور معلمات نے بہت محنت کی ۔ ان مقابلوں میں نمایا ں مقام حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو انعامات سے نوازا گیا ۔

سوشل میڈیا کے دور میں ادبی و ثقافتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت : غلام محمد مصطفے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز