گوا ریلی میں بولے پی ایم مودی: ووٹ کاٹنے والے لوگ جمہوریت کے جیب كترے ہیں

Jan 28, 2017 09:11 PM IST | Updated on: Jan 28, 2017 09:11 PM IST

پنجی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گوا میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سب سے بڑی بیماری غیر مستحکم حکومت ہے، جسے لوگوں کو ختم کرنا ہے۔ اس کے ساتھ ہی پی ایم مودی نے انتخابات میں 'ووٹ کاٹنے' کی سیاست کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ جو لوگ ووٹ کاٹنے والی سیاست کرتے ہیں وہ جمہوریت کے جیب كترے ہیں۔

ہفتہ کو گوا کے پنجی میں ریلی کے دوران پی ایم نریندر مودی نے کہا کہ ریاست کا سب سے بڑا مسئلہ اس کی غیر مستحکم حکومتیں رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں گوا نے 12 سے زیادہ وزیر اعلی دیکھے ہیں اور اسی سب سے بڑے مسئلہ کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔

گوا ریلی میں بولے پی ایم مودی: ووٹ کاٹنے والے لوگ جمہوریت کے جیب كترے ہیں

پی ایم مودی نے موجودہ گوا حکومت کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے ریاست میں کئی طرح کے ترقیاتی کام کئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے سیاحتی قوانین میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جس کے مدنظر گوا ٹورازم کو کافی فائدہ ہوا ہے۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کا ساتھ دینے کے لئے پی ایم مودی نے گوا کے لوگوں سے مکمل اکثریت والی حکومت بنانے کی اپیل کی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز