کچھ ہفتوں میں گوا واپس آجاوں گا: منوہر پاریکرکا پارٹی کارکنوں کو ویڈیو پیغام

May 13, 2018 10:03 PM IST | Updated on: May 13, 2018 10:12 PM IST

پناجی: گوا کے وزیراعلیٰ منوہر پاریکر نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ کہا کہ وہ امریکہ سے آئندہ کچھ ہفتوں میں اپنی آبائی ریاست واپس آجائیں گے۔ بی جے پی کارکنان کی میٹنگ میں یہ ویڈیو پیغام دیا گیا۔ اس میٹنگ کو قومی صدر امت شاہ نے خطاب کیا۔

پہلے سے ریکارڈ ایک ویڈیو پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہاکہ گزشتہ دو ماہ سے میں آپ سبھی کے درمیان نہیں ہوں۔ کیونکہ میں علاج کرارہا ہوں، میں آئندہ کچھ ہفتوں میں گوا واپس لوٹ آوں گا۔

کچھ ہفتوں میں گوا واپس آجاوں گا:  منوہر پاریکرکا پارٹی کارکنوں کو ویڈیو پیغام

پاریکر نے کہاکہ وہ اپنی خراب صحت کی وجہ سے پارٹی کارکنان کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوسکے۔ انہوں نے کارکنان کو 2019 لوک سبھا الیکشن کے لئے تیار کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ ملک کو پھر سے وزیراعظم کے طور پر نریندر مودی کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ 62 سال کے پاریکر کا امریکہ کے ایک اسپتال میں علاج چل رہا ہے، جہاں مارچ کے پہلے ہفتے میں داخل کرایا گیا تھا۔ ممبئی کے لیلاوتی اسپتال میں علاج کرانے کے بعد وہ امریکہ گئے تھے۔

کانگریس نے پاریکر کی غیر حاضری میں اس ساحلی ریاست کے لئے مکمل وقتی وزیراعلیٰ کو تقرر کئے جانے کا مطالبہ کیاتھا۔ وزیراعلیٰ کی غیر حاضری میں کابینی وزرا کی تین رکنی صلاح کار کمیٹی سرکار کے روزمرہ کے معاملات کو دیکھ رہی ہے۔

 

 

 

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز