ضمنی الیکشن میں پاریکر کی جیت، کانگریس امیدوار گریش چونڈاکر 4803 ووٹوں سے ہارے

Aug 28, 2017 11:03 AM IST | Updated on: Aug 28, 2017 11:03 AM IST

پنجی۔ گوا کی دو نشستوں کے ضمنی الیکشن میں بی جے پی نے کامیابی حاصل کی ہے۔ گوا کے وزیر اعلی منوہر پاریکر نے پنجی اسمبلی سیٹ کے ضمنی الیکشن میں جیت حاصل کرلی ہے۔ مسٹر پاریکر نے اپنے قریبی حریف کانگریس کے امیدوار گریش چونڈاکر کو 4803 ووٹوں سے شکست دی۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے گوا اسمبلی الیکشن کے بعد ریاست میں حکومت بنانے کیلئے مسٹر پاریکر کو مرکز میں وزیر دفاع کے عہدہ سے استعفی دلا کر وہاں بھیجا تھا۔ انہوں نے اس وقت اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑا تھا۔

وزیر اعلی بننے کے بعد مسٹر پاریکر کا چھ ماہ کے اندر اسمبلی کا رکن بننا ضروری تھا، اس لئے وہ اس ضمنی الیکشن میں کھڑے ہوئے تھے۔ جبکہ والپوئی سے وزیر صحت وشو جیت رانے نے کامیابی حاصل کی۔

ضمنی الیکشن میں پاریکر کی جیت، کانگریس امیدوار گریش چونڈاکر 4803 ووٹوں سے ہارے

گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز