ناندیڑ میں ماہ رمضان کے استقبال کے لئے لوگوں میں زبردست جوش وخروش

May 22, 2017 07:50 PM IST | Updated on: May 22, 2017 07:50 PM IST

ناندیڑ۔ رمضان کے پیش نظر مسجدوں میں صاف صفائی اور رنگ و روغن کا کام جاری ہے ۔ شہر کی دیگر مساجد کی طرح نظام کالونی کی مسجد خواجگان میں بھی مسجد کی در و دیوار کو کلر کیا جارہا ہے ۔اسی طرح مصلیان کی سہولت کے لئے وسیع انتظامات کئے جا رہے ہیں ۔ مسجد خواجگان کا یہ نظارہ ہے ۔ یہاں رمضان کے لیے بڑے پیمانے پر تیاری کی جا رہی ہے ۔ مسجد انتظامیہ کمیٹی نے اس بار مسجد کی در ودیوار کے لئے خوبصورت رنگ کا انتخاب کیا ہے ۔اس مسجد میں امام وخطیب کی حیثیت سے مفتی شاکر قاسمی خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کی معاونت کیلئے نائب امام اور دیگر کئی افراد کو بھی مقرر کیا گیا ہے ۔

اس مسجد کا مینار تقریباً دو سو فٹ اونچا ہے ۔ اس بلند پایہ مینار کو کلر کرنے کا کام ایک مشکل ترین مرحلہ رہا ہے ۔ کافی محنت و مشقت سے یہاں تزئین کا کام کیا جارہا ہے ۔ رمضان میں نماز تراویح کی ادائیگی کے لیے شہر کے مختلف علاقوں سے کثیر تعداد میں لوگ یہاں جمع ہوتے ہیں ۔ مسجد میں آنے والوں کو ایک خوش گوار ماحول کا احساس کروانے کیلئے مسجد کی انتظامیہ کمیٹی نے رنگ و روغن کے کام کو شروع کیا ہے ۔

ناندیڑ میں ماہ رمضان کے استقبال کے لئے لوگوں میں زبردست جوش وخروش

 مسجد خواجگان ناندیڑ شہر کی ایک قدیم ترین مسجد ہے ۔ کسی زمانے میں یہ مسجد کافی چھوٹی ہوا کرتی تھی ۔  نمازیوں کی بڑھتی ہوئی آبادی کو دیکھتے ہوئے مسجد میں توسیع کا کام کیا گیا ، جس کی وجہ سے آج یہ شہر کی بڑی مسجد بن گئی ہے ۔ یہاں بیک وقت ہزاروں کی تعداد میں لوگ نماز ادا کرتے ہیں ۔ رمضان کے لئے مسجد کو پوری طرح سے تیار کیا جا رہا ہے ۔ مسجد کے خوش گوار ماحول کو دیکھ کر لوگوں میں کافی خوشی دیکھی جا رہی ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز