Live Results Assembly Elections 2018

کورٹ کے فیصلہ کے بغیر نہ مسجد بن سکتی ہے اور نہ ہی مندر تو پھر مذہبی جذبات کے ساتھ کیوں کھلواڑ کیا جارہا ہے : احمد آباد شاہی امام

اقلیتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جیسےجیسے الیکشن قریب آ رہا ہے، بی جے پی الیکشن کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں لگی ہوئی ہے۔

Dec 11, 2017 10:35 PM IST | Updated on: Dec 11, 2017 10:35 PM IST

احمد آباد : گجرات اسمبلی انتخابات کی سرگرمیاں شروع ہونے سے قبل بی جے پی نے دعوی کیا تھا کہ یہ الیکشن وکاس کے مسئلہ پر لڑا جائے گا ، لیکن اقلیتی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ جیسےجیسے الیکشن قریب آ رہا ہے، بی جے پی الیکشن کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں لگی ہوئی ہے۔ خواہ وہ رام مندر کا مسئلہ ہو یا پھر احمد پٹیل کو وزیراعلی بنانے کا یا بھر پاکستان سے گجرات اسمبلی انتخابات کو جوڑنے کا ۔

آل انڈیا ملی کونسل گجرات کے یونٹ صدر مفتی رضوان تاراپوری کا کہنا ہے کہ ہم نے پہلے ہی کہا تھا کہ بی جے پی وکاس کے مسئلہ کو لے کر انتخابات نہیں جیت سکتی، اس لئے آہستہ آہستہ ان تمام مسائل کو اٹھایا جا رہا ہے، جن سے ووٹ تقسیم ہو جائیں۔

کورٹ کے فیصلہ کے بغیر نہ مسجد بن سکتی ہے اور نہ ہی مندر تو پھر مذہبی جذبات کے ساتھ کیوں کھلواڑ کیا جارہا ہے : احمد آباد شاہی امام

احمد آباد کے شاہی امام مفتی شبيرعالم نے کہا کہ بی جے پی نے اترپردیش میں ہونے والے الیکشن میں کچھ اسی طریقہ کے مسئلے کو اٹھا کر ووٹوں کو تقسیم کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی سمجھدار لوگ جانتے ہیں کہ کورٹ کے فیصلے کے بغیر نہ ہی مسجد بن سکتی ہے اور نہ ہی مندر ، تو پھر انتخابات کے دوران اس مسئلے کو کیوں اٹھایا جا رہا ہے اور لوگوں کے مذہبی جذبات سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز