گجرات اسمبلی انتخابات : جے ڈی یو کے سابق ریاستی صدر کا الزام ، امت شاہ سے میری جان کو خطرہ لاحق

گجرات میں اسمبلی انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کی حمایت میں الیکشن لڑ نے والے قبائلی رہنما اور شرد یادو کے قریبی اور متحدہ جنتا دل یو کے سابق عہدیدار چھوٹو بھائی وساوا نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔

Nov 30, 2017 10:17 PM IST | Updated on: Nov 30, 2017 10:17 PM IST

بھروچ : گجرات میں اسمبلی انتخابات کی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کی حمایت میں الیکشن لڑ نے والے قبائلی رہنما اور شرد یادو کے قریبی اور متحدہ جنتا دل یو کے سابق عہدیدار چھوٹو بھائی وساوا نے بی جے پی کے صدر امت شاہ سے اپنی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ وسطی گجرات میں بھروچ ضلع کے جھگڑيا سیٹ پر اس بار بھارتیہ ٹرائبل پارٹی بنا کر کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے الیکشن لڑنے والے قبائلی رہنما مسٹر وساوا نے فیس بک پر ویڈیو پوسٹ کرکے یہ الزام لگایا ہے۔

مسٹر وساوا گزشتہ انتخابات میں ریاست میں جے ڈی یو کی ٹکٹ پر جیت حاصل کرنے والے اکلوتے ممبر اسمبلی تھے۔ گزشتہ اگست میں راجیہ سبھا انتخابات میں کانگریس کے احمد پٹیل کی نزدیکی فتح میں اہم کردار ادا کرنے کے چلتے بحث میں آئے مسٹر وساوا نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کی وجے روپاني حکومت اور مسٹر شاہ اپنے قابل اعتماد پولیس افسران کے ذریعے ان کا انکاؤنٹر کے ذریعے قتل کروانا کرنا چاہتے ہیں۔

گجرات اسمبلی انتخابات : جے ڈی یو کے سابق ریاستی صدر کا الزام ، امت شاہ سے میری جان کو خطرہ لاحق

بی جے پی صدر امت شاہ: فائل فوٹو۔

جے ڈي یو کے سابق ریاستی صدر مسٹر وساوا نے 108 سیکنڈ کے اس ويڈيو میں چھ بار بی جے پی کا نام لیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ پارٹی سے انہیں مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔ شاہ نے ان کے گھر پر حملہ کیا تھا۔ وہ مسٹر احمد پٹیل کی جیت کی وجہ سے بھی ان سے بدلہ لینا چاہتے ہیں۔ اس ویڈیو کے ذریعے حالانکہ انہوں نے الیکشن کمیشن سے مدد مانگی ہے مگر بھروچ کے ضلع الیکشن افسر سندیپ ساگلے نے کہا کہ مسٹر وساوا نے اب تک انہیں تحفظ کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔

واضح رہے کہ مسٹر وساوا نے گزشتہ دنوں وڈودرا میں مبینہ طور پر بی جے پی حامی ایک بڑے پولیس افسر کی تقرری کے بعد بھی کسی سازش کا شبہ ظاہر کیا تھا۔ واضح رہے کہ مسٹر وساوا کے خلاف جے ڈی یو کے نتیش خیمے نے ان ہی کے ہمنام ایک امیدوار کو جھگڑيا سیٹ سے امیدوار بنایا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز