گجرات اسمبلی انتخابات : پور بندر میں راہل گاندھی کے اسٹیج پر پہنچا بی جے پی لیڈر ، کہی یہ بات ؟

Nov 24, 2017 01:58 PM IST | Updated on: Nov 24, 2017 01:58 PM IST

پوربندر : گجرات اسمبلی انتخابات میں اب محض 6 دن بچ گئے ہیں ۔ جمعہ سے کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی دو دنوں کے گجرات دورے پر ہیں ۔ پور بند میں عوامی ریلی کے دوران راہل گاندھی کے اسٹیج پر ایک بی جے پی لیڈر پہنچ گیا ، جس کو دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے ۔

بھرت مودی ایک بی جے پی لیڈر ہے اور پور بندر پالیکا چیف بھی ہے ۔ اسٹیج سے انہوں نے اعلان کیا کہ میں بی جے پی میں ہوں اور بی جے پی سے ہی وابستہ رہوں گا ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ وہ اپنے سماج کی مشکلات لے کر راہل گاندھی کے پاس آئے ہیں ۔

گجرات اسمبلی انتخابات : پور بندر میں راہل گاندھی کے اسٹیج پر پہنچا بی جے پی لیڈر ، کہی یہ بات ؟

پور بندر میں عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس نے نائب صدر نے نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے معالہ پر مودی حکومت پر جم کر نشانہ سادھا ۔ راہل نے کہا کہ نوٹ بندی کا فائدہ صرف سوٹ بوٹ والوں کو ہی ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کے وقت جب لوگ قطاروں میں تھے ، تو کسی سوٹ بوٹ والے کو وہاں نہیں دیکھا گیا ، اس کی وجہ یہ تھی کہ وہ پیچھے سے داخل ہوگئے تھے اور اے سی میں بیٹھے ہوئے تھے۔

راہل گاندھی نے مزید کہا کہ جی ایس ٹی کو جلد بازی میں نافذ کیا گیا ہے اور اس کا نقصان چھوتے تاجروں کو اٹھانا پڑا ۔ انہوں نے کہا کہ جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے عوام صدمے میں ہیں اور وزیر اعظم مودی اس تکلیف کو سمجھ نہیں پا رہے ہیں۔ راہل نے مزید کہا کہ گجرات صرف پانچ دس بڑے صنعتکاروں کا نہیں ہے بلکہ بجرات کسانوں ، مزدوروں اور چھوٹے تاجروں کا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز