گجرات انتخابات : مذہب پر سیاست شروع ، راج ببرنے شاہ کوبتایا غیر ہندو ، روپانی نے کہا : بی جے پی صدر ہندو

Dec 01, 2017 10:25 PM IST | Updated on: Dec 01, 2017 10:26 PM IST

سورت/کیوڑیا: کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کے مذہب کے تعلق سےتنازعہ کے درمیان پارٹی کے سینئرلیڈر اور اترپردیش کانگریس کے سربراہ اور معروف اداکارراج ببر نے آج بی جے پی صدر امت شاہ کو غیر ہندوقراردیدیا۔اس کے جواب میں گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے کہا کہ مسٹر ببر غلط بیانی سے کام لے رہے ہیں اور انھیں مسٹر شاہ کے مذہب کے بارے میں علم نہیں ہے ۔وہ جین نہیں بلکہ ویشنووانیا(ہندو)ہیں ۔

مسٹر ببرنے سورت میں آج کہا کہ مسٹر گاندھی کے مذہب کے تعلق سے سوال اٹھانے والی بی جے پی کو واضح کرنا چاہئے کی مسٹر شاہ کا مذہب کیا ہے ۔انھوں نے دعوی کیا کہ مسٹر شاہ جین ہیں اور جین ہندو نہیں ہوتے ۔بدقسمتی یہ ہے کہ ہندو ہونے کا سرٹیفکٹ آج کل صرف بی جے پی دینے میں لگی ہے ۔مذہب ذاتی عقیدے کامعاملہ ہے ۔سومناتھ مندر کے غیر ہندو رجسٹر میں راہل گاندھی کا نام درج ہونے سے پیدا ہوئے تنازعہ پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ خاندان شیوبھکت رہا ہے ۔ انکی دادی یعنی سابق وزیر اعظم اندراگاندھی رودرراکش پہنتی تھیں جو صرف شیوبھکت ہی پہنتے ہیں ۔

گجرات انتخابات : مذہب پر سیاست شروع ، راج ببرنے شاہ کوبتایا غیر ہندو ، روپانی نے کہا : بی جے پی صدر ہندو

دریں اثنا خود جین مذہب کو ماننے والے گجرات کے وزیر اعلی وجے روپانی نے نرمدا ضلع کے کیوڑیا میں ایک ریلی کے بعد صحافیوں سے کہا کہ مسٹر ببر کا بیان لاعلمی پر مبنی ہے ۔انھیں یہ نہیں پتہ کہ مسٹر شاہ جین نہیں بلکہ ویشنووانک (ہندو بنیا)ہیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز