گجرات انتخابات : پاٹیدار اعلی مذہبی ادارہ کے چیئرمین کے بیٹے نے کانگریس کے حق میں چلائی مہم ، کہا : تبدیلی کی خواہش

Dec 08, 2017 01:44 PM IST | Updated on: Dec 08, 2017 01:44 PM IST

راجکوٹ : گجرات میں پاٹیدار کمیونٹی کے دو سب سے بڑے مذہبی اداروں میں سے ایک کھوڈل دھام ٹرسٹ کے چیئرمین نریش پٹیل کے بیٹے شوراج پٹیل نے کھلے عام ایک کانگریسی امیدوار کے لئے مہم چلانے اور یہ بیان دینے کہ وہ اس مرتبہ تبدیلی چاہتے ہیں، کل ہونے والے پہلے مرحلے کے اسمبلی انتخابات سے قبل اچھا خاصا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے۔

پاٹیدار کمیونٹی میں تقریبا 60 فیصد حصہ رکھنے والی لیکوا برادری (باقی 40 فیصد کڑوا) کی اس ادارے کو اپنی طرف راغب کرنے کے لئے برسراقتدار بی جے پی اور اس کی مخالفت کررہی کڑوا برادری کے پاس لیٖڈر اور ہاردک پٹیل دونوں زورآزمائی کررہے ہیں۔ ادارے کے سربراہ نریش پٹیل نے کل بی جے پی کے ریاستی صدر جیتو واگھوانی سے ملاقات بھی کی تھی۔ قبل ازیں انہوں نے ہاردک پٹیل سے بھی ملاقات کی تھی لیکن ادارے نے دعوی کیا ہے کہ یہ ایک منصفانہ ادارہ ہے اور اس کا کسی خاص پارٹی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔

گجرات انتخابات : پاٹیدار اعلی مذہبی ادارہ کے چیئرمین کے بیٹے نے کانگریس کے حق میں چلائی مہم ، کہا : تبدیلی کی خواہش

علامتی تصویر

مسٹر پٹیل کے بیٹے شیوراج نے راجکوٹ کی جنوبی سیٹ پر بی جے پی کے امیدوار اور سابق وزیر گووند پٹیل کے خلاف کانگریس کے امیدوار دنیش چووٹيا کے حق میں مہم چلانے کے بعد آج صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے ذاتی تعلقات کی بناء پر ایسا کیا۔انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی خواہش اس بار گجرات میں تبدیلیاں دیکھنے کی ہے۔واضح رہے کہ راج کوٹ سمیت گجرات کے 19 ضلعوں کی 89 سیٹوں پر کل پولنگ ہوگی۔ دوسرے اور آخری مرحلے میں 14 دسمبر کو باقی 93 سیٹوں پر پولنگ ہوگی۔ ووٹوں کی گنتی 18 دسمبر کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز