گجرات اسمبلی انتخابات : احمد پٹیل کو وزیر اعلی بنانے سے متعلق پوسٹرپر تنازع ، کانگریس کا بی جے پی پر الزام

Dec 07, 2017 06:28 PM IST | Updated on: Dec 07, 2017 08:08 PM IST

سورت: گجرات میں عروج پر پہنچ چکی انتخابی مہم کے درمیان آج یہاں کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ احمد پٹیل کو وزیراعلی بنانے کےلئے مسلمانوں کے اتحاد اور کانگریس کو ووٹ دینے والے پوسٹروں کے نظر آنے سے تنازعہ پیداہوگیا۔ حالانکہ خود مسٹر پٹیل اور کانگریس نے اسے فرضی قراردیتے ہوئے اس کے پیچھے بی جےپی کا ہاتھ ہونے کا الزام لگایا۔

مسلم اکثریت والے ادھنا دروازہ علاقے کی ایک مسجد کے نزدیک چسپاں ایسے ایک پوسٹر میں کانگریس کا انتخابی نشان اور انتخابی نعرہ ’کانگریس آوے چھے نوسرجن لاوے چھے‘ کے ساتھ مسٹر پٹیل اور راہ گاندھی تصویروں کے نیچے لکھا تھا کہ مسلمانوں کی اتحاد کو برقرار رکھنے کےلئے اور احمد پٹیل کو وزیراعلی بنانے کےلئے ہم مسلم طبقے کو صرف کانگریس کو ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہیں۔‘

گجرات اسمبلی انتخابات : احمد پٹیل کو وزیر اعلی بنانے سے متعلق پوسٹرپر تنازع ، کانگریس کا بی جے پی پر الزام

تاہم اس میں کسی کا نام نہیں تھا۔بعد میں ان پوسٹروں کو ہٹالیاگیا۔مسٹر پٹیل نے اسے بی جےپی کی غلط تشہیر بتاتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو کبھی وزیراعلی عہدے کے امیدوار تھے اور نہ ہی ہیں نہ رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہار سامنے دیکھ کر بی جے پی انتخابی موضوعات کو جھوٹ بناکر عوام ورغلانے کی سازش کررہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز