نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ! کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر آئے رکن اسمبلی کو بی جے پی نے بھی نہیں دیا ٹکٹ

Nov 26, 2017 07:19 PM IST | Updated on: Nov 26, 2017 07:19 PM IST

مہیسانا : اپوزیشن کانگریس چھوڑ کربی جےپی میں شامل ہوئے ویزاپور کے رکن اسمبلی پرہلاد پٹیل نے ٹکٹ نہ ملنے پر اب برسر اقتدار پارٹی اور نائب وزیراعلی نتن پٹیل پر انہیں دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔ سابق وزیراعلی شنکر سنگھ واگھیلا کے حامی سمجھے جانے والے پرہلاد پٹیل نے گزشتہ 27جولائی کو رکن اسمبلی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا اور بی جےپی میں شامل ہوگئے تھے۔وہ ایسا کرنے والے 12کانگریس اراکین اسمبلی میں سے ایک تھے۔انہوں نے کھلےعام کہا تھا کہ وہ بی جےپی کے امیدوار ہوں گے۔پارٹی نے انہیں اس بار ٹکٹ نہیں دیا۔

مسٹر پٹیل نے ا ٓج الزام لگایا کہ بی جےپی اور مسٹر نتن پٹیل نے انہیں ٹکٹ دینے کی یقین دہانی کی تھی، لیکن اب ان کے ساتھ دھوکہ کردیا گیا ہے۔الیکشن کے لئے پیسےجمع نہ کرپانے کی صورت میں ان کے ساتھ ایسا کیاگیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بی جےپی نے کانگریس سے آئے آدھا درجن سے زیادہ اراکین اسمبلی کو دیگر سیٹوں پر امیدوار بنایا ہے۔

نہ خدا ہی ملا نہ وصال صنم ! کانگریس کا ہاتھ چھوڑ کر آئے رکن اسمبلی کو بی جے پی نے بھی نہیں دیا ٹکٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز