داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں دو مسلم نوجوان گرفتار، اے ٹی ایس کا بم اور بارود برآمدکرنے کا دعوی

Feb 26, 2017 06:56 PM IST | Updated on: Feb 26, 2017 07:08 PM IST

احمد آباد / راجکوٹ : بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس (داعش) سے مبینہ طور پر وابستگی کے الزام میں دو بھائیوں ،جو سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن ( ایس سی اے) کے ایک امپائر کے بیٹے ہیں، کو ریاستی پولیس کے انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) نے کل دیر رات راج کوٹ اور بھاؤ نگر سے گرفتار کر لیا۔ اے ٹی ایس نے ان کے پاس سے تقریبا 10 دیسی بم اور کچھ بارود اور ماسک اور کمپیوٹر وغیرہ بھی برآمد کرنے کا دعوی کیا ہے۔

پولیس کے مطابق کرکٹ امپائر اور سوراشٹر یونیورسٹی سے حال میں سبکدوش ہونے والے راج کوٹ کے رہنے والے عارف راموڈيا کے بڑے بیٹے وسیم کو راج کوٹ سے اور چھوٹے بیٹے نعیم کو بھاونگر سے گرفتار کیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق فیس بک اور ٹویٹر کی طرح سوشل میڈیا پر دونوں کی مشتبہ سرگرمیوں کے سبب آئی ایس آئی ایس سے ان کی وابستگی کا انکشاف ہوا اور سال 2015 سے ہی ان پر اے ٹی ایس کی نگرانی کی جا رہی تھی۔ نعیم نے بی سی اے کی پڑھائی کی تھی ۔ دونوں کو احمد آباد سے روانہ ہونے والی اے ٹی ایس کی ٹیموں نے گرفتار کیا لیا۔ دونوں سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

داعش سے تعلق رکھنے کے الزام میں دو مسلم نوجوان گرفتار، اے ٹی ایس کا بم اور بارود برآمدکرنے کا دعوی

واضح رہے کہ گجرات پولیس نے کل ہی راج كوٹ میں مہاراشٹر سے آئی ایک بس سے داؤد ابراہیم گینگ کے چار بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے ، جو جام نگر کے ایک تاجر کے قتل کے لئے آئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز