لڑکی نے 35 مرتبہ ٹھکرایا تھا پرپوزل ، سرپھرے عاشق نے چاقو سے 35 وار کرکے لے لی جان

گجرات کے سومناتھ ضلع میں ایک سرپھرے عاشق کے ذریعہ ایک لڑکی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنےآیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس لڑکی نے لڑکے کا پرپوزل 35 مرتبہ ٹھکرادیا تھا ، اس لئے سرپھرے عاشق نے اس پر چاقو سے 35 وار کئے ۔

Nov 08, 2018 08:05 PM IST | Updated on: Nov 08, 2018 08:05 PM IST

گجرات کے سومناتھ ضلع میں ایک سرپھرے عاشق کے ذریعہ ایک لڑکی کے قتل کا سنسنی خیز معاملہ سامنےآیا ہے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس لڑکی نے لڑکے کا پرپوزل 35 مرتبہ ٹھکرادیا تھا ، اس لئے سرپھرے عاشق نے اس پر چاقو سے 35 وار کئے ۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق اس خوفناک واقعہ کے بعد پولیس نے ملزم لڑکے اور اس کے والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لڑکی کی عمر 16 سال بتائی جارہی ہے اور پولیس نے پیر کو اس کی لاش برآمد کرلی ۔ لڑکی کا نام ونیشا ٹھکر تھا اور وہ انبوجا اسکول کی طالبہ تھی ۔ وہیں ملزم کشیپ پروہت بھی اسی اسکول میں پڑھتا تھا ، لیکن 12 ویں کے بعد اس نے پڑھائی چھوڑ دی تھی ۔

لڑکی نے 35 مرتبہ ٹھکرایا تھا پرپوزل ، سرپھرے عاشق نے چاقو سے 35 وار کرکے لے لی جان

قتل کا ملزم لڑکا ۔

پولیس نے بتایا کہ ونیشا کے والد نے ایف آئی آر درج کرائی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ ملزم کشیپ ان کی بیٹی سے یکطرفہ پیار کرتا تھا ۔ کشیپ نے ان کی بیٹی کو پرپوز کیا تھا ، لیکن ونیشا نے اس کو قبول کرنے سے انکار کردیا ، اس کے باوجود کشیپ ، ونیشا کو بار ابار فون اور میسیج کرتا تھا ۔

ونیشا کی ماں نے فون پر کشیپ کو جم کر خبر بھی لی تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ پانچ نومبر کو کشیپ نے ونیشا کی دوست کی مدد سے اس کو شیو مندر بلایا تھا ، جہاں اس نے پھر ونیشا کو پرپوز کیا ، لیکن اس مرتبہ جب ونیشا نے منع کردیا تو کشیپ نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا ۔ اس واقعہ میں ونیشا کی موت ہوگئی ۔

Loading...

جب کافی رات گزرجانے کے بعد بھی ونیشا گھر نہیں پہنچی تو اس کے گھروالوں نے ڈھونڈنا شروع کیا ۔ ونیشا کے گھر والے کشیپ کے گھر بھی گئے ، لیکن وہ وہاں نہیں ملا ۔ کسی کو شک نہ ہو ، اس لئے کشیپ کے گھروالوں نے بھی ونیشا کی تلاش شروع کردی ۔ پولیس نے یہ بھی بتایا کہ ونیشا اور کشیپ کا اہل خانہ پہلے سے ہی ایک دوسرے کو جانتا ہے ۔ ونیشا کے والد کی اسٹیشنری کی دکان ہے ۔

یہ بھی پڑھیں : آن لائن سیکس ریکٹ کا پردہ فاش ، کنڈوم اور قوت بخش ادویات برآمد

 

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز