گجرات : گزشتہ ایک سال سے بند پڑا ہے بی آر ٹی ایس بس کا روٹ، کانگریس کا انوکھا احتجاج

گزشتہ ایک سال سے احمد آباد کے دانی لمڈا علاقے میں موجود بی آرٹی ایس کے روٹ کو بند کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ہر روز صبح شام بھاری ٹرافک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

Apr 13, 2018 09:57 PM IST | Updated on: Apr 13, 2018 09:57 PM IST

احمد آباد : گزشتہ ایک سال سے احمد آباد کے دانی لمڈا علاقے میں موجود بی آرٹی ایس کے روٹ کو بند کر دیا گیا ہے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ہر روز صبح شام بھاری ٹرافک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لوگوں کی پریشانی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آج گجرات کانگریس کی جانب سے ایک منفرد احتجاج علاقہ کے ميونسپل كونسلر اور کانگریس کے ترجمان بدرالدین شیخ کی قیادت میں کیا گیا۔

بی آرٹی ایس راستہ کی موت کی سال گرہ مناتے ہوئے راستہ کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علاقہ کے ميونسپل كونسلر بدرالدین شیخ نے کہا کہ ایک سال سے کئی مرتبہ بی آرٹی ایس روٹ کو شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ، لیکن ہمارے مطالبات کی طرف احمدآباد ميونسپل کارپوریشن اتنے دنوں سے توجہ نہیں دے رہی۔ لہذا آج راستہ پرآکر احتجاج کرنا پڑا۔اس بعد بھی اگر ہمارے مطالبات کو نہیں مانا گیا اور بی آرٹی ایس روٹ کو ایک مرتبہ پھر سےشروع نہیں کیا گیا ، تو پندہ دنوں بعد بی آر ٹی ایس بس کو روک دیا جائے گا۔

گجرات : گزشتہ ایک سال سے بند پڑا ہے بی آر ٹی ایس بس کا روٹ، کانگریس کا انوکھا احتجاج

گجرات کانگریس کی جانب سے ایک منفرد احتجاج علاقہ کے ميونسپل كونسلر اور کانگریس کے ترجمان بدرالدین شیخ کی قیادت میں کیا گیا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز