گجرات : چوتھی کی کتاب میں روزہ کو بتایا گیا ایک بیماری ، اس بیماری میں ہوتی ہے قے اور اسہال

Jul 12, 2017 10:47 AM IST | Updated on: Jul 12, 2017 10:47 AM IST

احمد آباد : گجرات کے اسکولوں میں پڑھائی جانے والی اب ہندی کی ایک کتاب تنازعات کا شکار ہوگئی ہے ۔ اس کتاب میں مسلمان کے مقدس ماہ رمضان المبارک میں رکھے جانے والے روزہ کو ایک بیماری کے طور پر بتایا گیا ہے ۔ چوتھی جماعت میں پڑھائی جا رہی ہندی کی اس کتاب میں روزہ کو ایک متعدی بیماری بتایا گیا ہے ۔ معاملہ کے انکشاف کے بعد ریاستی بورڈ کی جم کر تنقید کی جارہی ہے ۔

متنازع کتاب میں لکھا ہے کہ اس بیماری میں اسہال اور قے آتی ہے ۔ قبل ازیں گجرات اسٹیٹ اسکول نصابی کتاب بورڈ کی نویں کی کتاب میں یسوع مسیح کے بارے میں توہین آمیز بات لکھی تھی ۔ تاہم اب بورڈ اسے پرنٹنگ کے دوران ہوئی غلطی بتا رہا ہے ۔

گجرات : چوتھی کی کتاب میں روزہ کو بتایا گیا ایک بیماری ، اس بیماری میں ہوتی ہے قے اور اسہال

یہ تیسری بار ہے جب ایسا معاملہ سامنے آیا ہے ۔ نویں کی کتاب میں تقریبا 900 اغلاط تھیں ۔  پہلے بھی كرشچن سماج نے بھی اس کی مخالفت کی تھی ۔ اب بہت سی مسلم غیر سرکاری تنظیموں اور این ایس یو آئی نے اس کے خلاف احتجاج کیا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز