احمد آباد۔ گجرات کے اسمبلی انتخابات سے پہلے بی جے پی کے لئے ایک بڑی مصیبت کھڑی ہوگئی ہے۔ گجرات پاٹیدار تحریک کے رہنما اورہاردک پٹیل کے قریبی نریندر پیٹیل نے بی جے پی پر بڑا الزام لگایا ہے۔ نریندر پٹیل کا دعوی ہے کہ پارٹی جوائن کرنے کے لئے بی جی پی نے انہیں ایک کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔
پاٹیدار رہنما نے احمد آباد میں اتوار کی نصف شب میں پریس کانفرنس کر کے اس کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا، "بی جے پی کے رہنما نے انہیں پارٹی جوائن کرنے کے لئے 10 لاکھ روپئے پیشگی طور پر دئیے ہیں۔ ساتھ ہی نوے لاکھ روپے پیر کے روز دینے کا وعدہ کیا ہے۔"

پاٹیدار رہنما نے احمد آباد میں اتوار کی نصف شب میں پریس کانفرنس کر کے اس کا انکشاف کیا۔
بتا دیں کہ ہاردک پٹیل کی پاٹیدار انامت آندولن کمیٹی کے کنوینر نریندر پٹیل نے اتوار کی شام 7 بجے بی جی پی جوائن کیا تھا۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد ہی انہوں نے پریس کانفرنس کر کے بی جے پی پر الزام لگایا۔ اس دوران وہ نوٹوں کی گدی بھی لے کر آئے تھے۔ ہاردک پیٹیل کے قریبی ورون پٹیل اور ریشما پٹیل نے بھی ہفتہ کے روز بی جے پی جوائن کیا ہے۔ نریندر پٹیل کا الزام ہے کہ ورون پٹیل نے بی جی پی میں ان کی انٹری میں مدد کی ہے۔
Yeh paisa mujhe nahi chahiye,main sirf Patidar samaj ke liye andolan mein aya hun, mein rajkiye apeksha ke liye nahi aya hun: Narendra Patel pic.twitter.com/vRds1AqJak
— ANI (@ANI) October 23, 2017