احمد آباد : گجرات یونیورسٹی اور کئی دیگر کالجز کے سامنے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے لگائے لوجہاد مخالف پوسٹر

احمد آباد میں ایک بار پھر کئی مقامات پر لو جہاد کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ گجرات یونیورسٹی کے ساتھ ہی ساتھ کئی كالجوں کے سامنے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سےاس طرح کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں،

Feb 10, 2018 07:43 PM IST | Updated on: Feb 10, 2018 07:43 PM IST

احمدآباد : احمد آباد میں ایک بار پھر کئی مقامات پر لو جہاد کے پوسٹر لگائے گئے ہیں۔ گجرات یونیورسٹی کے ساتھ ہی ساتھ کئی كالجوں کے سامنے وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی جانب سےاس طرح کے پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں، جس میں ہندو لڑکیوں کو لو جہاد سے بچنے کی نصیحت کی گئی ہے۔

غورطلب ہے کہ وقتا فوقتا اس طرح کے پوسٹر وی ایچ پی کی جانب سےاحمدآباد میں لگائے جاتے رہے ہیں۔ ابھی کچھ ماہ قبل ہی بجرنگ دل کی جانب سے اسی طرح کا پوسٹر لا گارڈن کے پاس لگایا گیا تھا ، جس کے خلاف ایک ہندوعورت سامنے آئی تھی اور زبردست طریقہ سے مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ محبت جیسے الفاظ کو جہاد کے ساتھ منسلک کرنا ہی غلط ہے ۔

احمد آباد : گجرات یونیورسٹی اور کئی دیگر کالجز کے سامنے وی ایچ پی اور بجرنگ دل نے لگائے لوجہاد مخالف پوسٹر

لیکن اتنا توصاف ہے کہ بار بار وی ایچ پی اور بجرنگ دل کی طرف سے ایسے پوسٹر لگا کر احمد آباد کےماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے۔ پوسٹر میں جہاں ہندو لڑکیوں کو لو جہاد سے بچنے کی نصیحت دی گئی ہے وہیں ویلنٹائن ڈے کو بھی نہیں منانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز