گجرات اسمبلی انتخابات : راہل گاندھی کل سے پھر ریاست کے دورے پر ، احمد آباد میں کریں گے روڈ شو

Nov 23, 2017 05:41 PM IST | Updated on: Nov 23, 2017 05:42 PM IST

احمدآباد : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک بار پھر کل سے گجرات کا انتخابی دورہ کریں گے اور اس دوران احمدآباد میں ایک روڈ شو کے علاوہ پاٹی داروں کی اکثریت والے نکول علاقے میں جلسہ کریں گے۔ گزشتہ تین ماہ میں گجرات کے آدھا درجن دورے کر چکے مسٹر گاندھی اپنے دو روزہ دورے کے تحت کل پوربندر ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔وہاں وہ ماہی گیرطبقے کے ساتھ بات چیت کریں گے۔اس کے بعد وہ احمدآباد کے نزدیک سانند کے نانی دیولی میں دلتوں کے ساتھ بات چیت کریں گے اس کے علاوہ احمد آباد کے ٹیگور ہال میں ڈاکٹروں اور چھوٹی دواساز کمپنیوں کے نمائندوں کے ساتھ اور منگل پانڈے آڈیٹوریم میں تعلیمی شعبہ کے نمائندوں کے ساتھ گفتگو کریں گے۔

اس کے بعد ممکن ہے کہ وہ پاٹی دار اکثریتی نکول علاقے میں موٹرسائکل ریلی کے ساتھ روڈ شو میں حصہ لیں اورپھر ایک انتخابی جلسے سے بھی خطاب کریں۔اگلے دن یعنی 25نومبر کو وہ شمالی گجرات میں گاندھی نگر اور اراولی اور وسطی گجرات کے آدیواسی اکثریتی مہی ساگر اور داہود اضلاع کا دورہ کریں گے اور نکڑ جلسے اور دیگر پروگراموں میں حصہ لیں گے۔دیر شام وہ وڈودرا ہوائی اڈے سے دہلی روانہ ہو جائیں گے۔

گجرات اسمبلی انتخابات : راہل گاندھی کل سے پھر ریاست کے دورے  پر ، احمد آباد میں کریں گے روڈ شو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز