گجرات انتخابات : وی وی پیٹ اور ای وی ایم میں خرابی کو لے کرکانگریس نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

Nov 06, 2017 11:29 PM IST | Updated on: Nov 06, 2017 11:29 PM IST

احمد آباد : گجرات اسمبلی الیکشن سے قبل گجرات کانگریس نے وی وی پیٹ اور ای وی ایم میں ہونے والی خرابی کو لے کر گجرات ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔ کورٹ نے معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے مرکزی الیکشن کمیشن، گجرات الیکشن کمیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ کو نوٹس بھیجا ہے ۔

کورٹ میں عرضی گزار کی دلیل تھی کہ گجرات کے کئی ضلع میں وی وی پیٹ اور ای وی ایم کی چیکنگ کے دوران ان میں خرابی پائی گئی ہے۔ کسی بھی بٹن کو دبانے کے بعد بی جے پی کو ووٹ جاتا ہے۔ عرضی گزار نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کی مشینوں کو ہائی کورٹ اپنی تحویل میں لے اور معاملہ کی تحقیقات کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے ۔

گجرات انتخابات : وی وی پیٹ اور ای وی ایم میں خرابی کو لے کرکانگریس نے ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا

اس سلسلے میں کانگریس کے ترجمان ہمانشو پٹیل نے بی جے پی پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ بی جے پی الیکشن میں جیت حاصل کرنے کے لئے کچھ بھی کر سکتی ہے ۔ غور طلب ہےکہ دو مراحل میں ہونے والے الیكشن میں ستر ہزار سے زیادہ وی ​​وی پیٹ کا استعمال کیا جانے والا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز