گجرات اسمبلی انتخابات : جمال پور اور درياپور کے مسلم امیدوارں کی مسلمان ہی کر رہے ہیں شدید مخالفت

Nov 23, 2017 12:01 AM IST | Updated on: Nov 23, 2017 12:01 AM IST

احمد آباد :احمد آباد ضلع میں ویسے تو بڑی تعداد میں مسلمان رہتے ہیں، لیکن جمال پور اوردرياپوراسمبلی سیٹ پرمسلم ووٹرامیدواروں کی ہار اور جیت کا فیصلہ کرتے ہیں۔ گزشتہ الیکشن میں مسلمانوں کی آپسی نااتفاقی کی وجہ سے جمال پور سیٹ مسلمانوں کے ہاتھ سے چلی گئی تھی۔ کچھ اسی طرح کے حالات اس مرتبہ بھی بنتے ہوئے نظرآ رہے ہیں۔ جہاں ایک طرف درياپورکے کانگریسی ایم ایل اے غياث الدين شیخ کے خلاف درياپورعلاقہ کے مسلم برادری کے لوگ کانگریس آفس کا گھیراؤ کر کے غياث الدين کو اس مرتبہ ٹکٹ نہیں دینے کا مطالبہ کر رہے ہیں تو وہیں جمال پورعلاقہ کے سابق کانگریسی ایم ایل اے صابر كابلی والا کو ٹکٹ نہ ملے، اس کیلئےعلاقہ کے میونسپل كونسلر اور کانگریسی ليڈران دہلی ہائی كمان سے شکایت کیلئے دہلی تک پہنچ گئے ہیں۔ لیکن ان تمام کے درمیان مسلمانوں کی آپسی نااتفاقی کی وجہ سے مسلم برادری کے لوگوں کو ہی نقصان پہنچ رہا ہے۔

اس سلسلے میں آل انڈیا ملی كونسل کے گجرات یونٹ کے صدر مفتی رضوان تاراپوری نے کہا کہ کچھ مسلمانوں کی آپسی نااتفاقی کی وجہ سے پورے مسلم سماج کو اس کا خمیازہ اٹھانا پڑ رہا ہے ۔ساتھ ہی ساتھ انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کیا کہ ایسے موقع پرباہمی اتحاد کا مظاہرہ کریں ، تاکہ ہماری تعداد گجرات اسمبلی میں زیادہ سے زیادہ ہوسکے۔

گجرات اسمبلی انتخابات : جمال پور اور درياپور کے مسلم امیدوارں کی مسلمان ہی کر رہے ہیں شدید مخالفت

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز