پورے گجرات میں ہزاروں مسلم ووٹروں کے نام غائب: غیاث الدین شیخ کا سنگین الزام

گجرات میں بی جے پی حکومت کے اشاروں پر احمدآباد کےدریا پورعلاقے میں تقریبا تین ہزار مسلم ووٹر کے نام ووٹنگ لسٹ سے غائب کر دیے گئے ہیں۔

Sep 30, 2017 04:44 PM IST | Updated on: Sep 30, 2017 04:45 PM IST

احمد آباد۔ گجرات اسمبلی الیکشن میں اب محض کچھ ہی دن باقی ہیں ۔ ایسے میں تمام پارٹیاں الیکشن میں جیت حاصل کر نے کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں۔ گجرات میں بی جے پی حکومت کے اشاروں پر احمدآباد کےدریا پورعلاقے میں تقریبا تین ہزار مسلم ووٹر کے نام  ووٹنگ لسٹ  سے غائب کر دیے گئے ہیں۔ یہ الزام لگاتے ہوئے دریا پور ایم  ایل اے غیاث الدین شیخ نےگجرات حکومت کے اس نئے گھوٹالے کا پردہ فاش کیا ہے ۔

گذشتہ دنوں الیکشن کمیشن نے نئی ووٹنگ لسٹ  شائع کی تھی ، جس میں صاف طور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ دریا پور ووٹنگ سینٹر (بوتھ) نمبر 129، 136 اور 166  میں مسلمانوں کے 2760 نام ووٹنگ لسٹ سے غائب ہیں۔ اس ووٹنگ لسٹ کی پوری جانچ و تفتیش کرتے ہوئے دریا پور کے ایم ایل غیاث الدین شیخ نے چیف الیکشن آفیسر کو خط لکھ کر ان کی اتنی بڑی غلطی کا پردہ فاش کیا۔

پورے گجرات میں ہزاروں مسلم ووٹروں کے نام غائب: غیاث الدین شیخ کا سنگین الزام

غیاث الدین شیخ ۔ ایم ایل اے دریاپور۔احمدآباد

دریاپور کے ایم ایل غیاث الدین شیخ نے اس پورے معاملے پر ای ٹی وی سے خاص بات چیت کرتے ہوئے بی جے پی پر جم کر نشانہ سادھا اور کہا کہ آر ایس ایس کے لوگوں کی وجہ سے آج ووٹنگ لسٹ سے اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے نام غائب ہیں ۔ اس سال بی جے پی کی بہت بری حالت دکھائی دے رہی ہے ان کا الیکشن میں جیتنا ممکن نہیں ہے ۔ اسی لئے اس طرح کے ہتھکنڈے اپنا کر مسلمانوں کے ووٹوں کو منتشر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

guj

Loading...

وہیں غیاث الدین نے مزید الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ تو صرف میرے علاقے کی بات ہے ۔ اگر پورے گجرات کو دیکھا جائے تو قریب 8000 مسلمانوں کے نام ووٹنگ لسٹ سے غائب ہونے کا امکان ہے اور اب ہم مائیکرو چیکنگ بھی کریں گے ۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ جس کسی نے ایسا کیا ہے اس کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔

guj2

انہوں نے کہا کہ اسے لے کر ہم نے کلیکٹر اور چیف الیکشن کمشنر سے بھی بات کی تھی ۔ جس کے سبب آج  چیف الیکشن کمشنر نے 2700 کا نام الیکشن کمیشن کی آفیشیل ویب سائٹ پرچیک کر کے دوبارہ سے انہیں شامل کر لیا ہے ۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز