آج سے راہل گاندھی کا گجرات دورہ ، بی جے پی کے قلعہ میں نقب لگانے کی کوشش

احمد آباد۔ گجرات میں تیز ہوتی انتخابی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک بار پھرریاست کے تین روزہ دورہ پر ہوں گے ۔

Oct 31, 2017 12:51 PM IST | Updated on: Oct 31, 2017 12:51 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں تیز ہوتی انتخابی گہما گہمی کے درمیان کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی ایک بار پھرریاست کے تین روزہ دورہ پر ہوں گے ۔ سوراشٹر کے دوارکا سے شروع ہو نے والی پہلی’ نوسرجن گجرات یاترا‘ اور اس کے بعد وسطی گجرات میں ہوئے اس دوسرے مرحلہ کے بعد کل بھڑوچ کے جمبسر سے جنوبی گجرات میں اس کا تیسرا مرحلہ شروع ہو گا، جو تین نومبر تک چلے گا اور سورت میں ختم ہو گا، اسی سورت کو جنوبی گجرات میں بی جے پی کا بڑا گڑ ھ سمجھا جاتا ہے۔

پارٹی کے ریاستی ترجمان منیش دوشی نے آج یو این آئی کو بتایا کہ مسٹر گاندھی کل صبح وڈودرا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وہ سڑک کے راستہ سے بھڑوچ کے جمبسرسے 11 بجے سے اپنی یاتراکا آغاز کریں گے۔ تین نومبر تک وہ چھ اضلاع بھڑوچ، تاپی، ولساڈ، ڈانگ، نوساري اور سورت میں کئی جلسوں، روڈ شو، کارنر میٹنگ، کسانوں، خواتین اور دیگر کمیونٹیز سے بات چیت جیسے پروگراموں میں شرکت کریں گے۔ مسٹر دوشی نے بتایا کہ اگر تین نومبر کو ان کی سورت شہر میں آخری اجتماع شام کو جلد ہو جائے گی تو وہ اسی دن واپس نئی دہلی روانہ ہو جائیں گے اور اگر اس میں تاخیر ہوئی تو وہ سورت میں رات میں آرام کر اگلے دن یعنی چار نومبر کو واپس لوٹیں گے۔

آج سے راہل گاندھی کا گجرات دورہ ، بی جے پی کے قلعہ میں نقب لگانے کی کوشش

کانگریس پارٹی کے نائب صدر راہل گاندھی: فائل فوٹو۔

واضح رہے کہ اس دورے پر ان کی ہاردک پٹیل سے ملاقات بھی ہو سکتی ہے۔ ہاردک پٹیل نے پہلے اس کے برعکس بات کہی تھی لیکن اب کانگریس کے ساتھ ان کی تنظیم کی کور کمیٹی کی کل کے اجلاس کے بعد ان کے تیور نرم ہو گئے ہیں۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز