راہل نے دواركا دھيش، شنکراچاریہ کے درشن کے بعد گجرات میں انتخابی مہم کا آغاز کیا

Sep 25, 2017 07:51 PM IST | Updated on: Sep 25, 2017 07:52 PM IST

دوارکا۔ کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے گجرات کے دوارکا واقع مشہور زمانہ جگت مندر میں دوارکادھيش اور شاردا پیٹھ کے شنکراچاریہ کے درشن کرکے اس سال ریاست میں ہونے والے انتخابات کے مد نظر ریاست گیر ’نوسرجن گجرات یاترا‘

کے پہلے مرحلے کا آج آغاز کیا۔ 27 ستمبر تک چلنے وا لے اپنے سہ روزہ دورے کے دوران مسٹر گاندھی سوراشٹر کے پانچ اضلاع دیو بھومی دوارکا، جام نگر، موربی،  سریندرنگر اور راج کوٹ کا تفصیلی دورہ کریں گے۔اس دوران مسٹر گاندھی اجلاسوں، میٹنگوں اور کسانوں و خواتین سمیت دیگر افراد سے ملاقاتیں کریں گے۔ آج وہ خصوصی چارٹرڈ طیارے سے ميٹھاپور ایئر پورٹ پر اترے جہاں ریاستی صدر بھرت، ریاستی انچارج اشوک گهلوت اور دیگر لیڈران نے ان کا استقبال کیا۔ وہاں سے مسٹر گاندھی سیدھے دوارکا دھیش مندر پہنچے اور پوجا و آرتی میں شامل ہوئے۔

راہل نے دواركا دھيش، شنکراچاریہ کے درشن کے بعد گجرات میں انتخابی مہم کا آغاز کیا

بعد میں انہوں نے شنکراچاریہ کے شارداپیٹھ کا بھی درشن کیا۔ بعد ازاں ،وہ ایک اسپیشل بس میں اپنے دورے کے لئے روانہ ہو گئے۔ انہوں نے ہنجرا پور گاؤں کے کسانوں سے ملاقات کے لئے ایک بیل گاڑی پر بھی سواری کی ۔ مسٹر گاندھی كليان پور، بھاٹیہ، كھمبھاليہ وغیرہ ہوتے ہوئے آج شام جام نگر پہنچیں گے جہاں مقامی تاجروں سے ملاقات اور مقامی

چاندي بازار میں ان کے استقبال کے بعد رات میں قیام کریں گے۔ وہ ایک روڈشو بھی کریں گے۔ روڈ شو کے دوران مسٹر گاندھی عام لوگوں، کسانوں اور دیگر لوگوں کے ساتھ بات چیت بھی کریں گے۔ کل یعنی 26 ستمبر کو وہ دھرول، لتی پور ہوتے ہوئے موربی ضلع کے ٹنكارہ پہنچ کر وہاں کسانوں کی ایک اجتماع سے خطاب کریں گے.۔وہاں سے وہ پپليا راج، سندھاور، كنكوٹ، كووااڈوا ہوتے ہوئے راجکوٹ پہنچیں گے۔ وہاں وہ مقامی تاجروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور رات میں قیام کریں گے۔

اپنے دورے کے تیسرے اور آخری دن یعنی 27 ستمبر کو وہ سب سے پہلے سریندرنگر کے چوٹلا واقع ماتا مندر میں درشن کے لئلے جائیں گے اور آٹكوٹ،موٹادادوا، راكھوئي، چوبا میں خواتین سے ان کے مسائل سنتے ہوئے جسدں پہنچیں گے اور مقامی کسانوں سے ملیں گے۔

پھر وہ متعدد گاؤں ہوتے ہوئے آخر میں جیت پور جائیں گے جہاں ان کے دورے کے پہلے مرحلے کی تکمیل پر ایک اجتماع عام سے خطاب کریں گے۔ سفر کا دوسرا مرحلہ 4 اکتوبر سے شروع ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز