گجرات میں انتخابی گھمسان کے درمیان ہاردک پٹیل کی چوتھی سی ڈی وائرل

Nov 14, 2017 07:01 PM IST | Updated on: Nov 14, 2017 07:01 PM IST

احمد آباد۔ گجرات میں انتخابی گھمسان کے درمیان کل ہی پاٹيدار ریزرویشن تحریک ( پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل کی مبینہ سیکس سی ڈی ویڈیو کے بعد آج بھی ایسے ہی چار مبینہ ویڈیو وائرل ہوئی ہیں۔ یوٹیوب اور دیگر سوشل سائٹس پر جاری ہونے والی تین ویڈیو 10-10 منٹ کی اور ایک ویڈیو ڈیڑھ منٹ کی ہے۔ ان کی تاریخ 22 اور 23 مئی دکھائی گئی ہے، جن میں مبینہ طور پر ہاردک پٹیل اور ان کے دو دیگر ساتھیوں کو ایک لڑکی کے ساتھ بستر پر دکھایا جا رہا ہے۔ تینوں نے اپنا سر منڈوا رکھا ہے۔

خیال ر ہے کہ پاٹیدار لیڈروں نے بھا ؤ نگر میں 21 مئی کو بڑے پیمانے پر بی جے پی حکومت کے خلاف احتجاج کے لئے اجتماعی طورپر اپنے سر منڈوا لئے تھے۔ اس سے پہلے کل ایک ویڈیو جاری کی گئی تھی ، جس میں ہاردک پٹیل کو 16 مئی کو ایک لڑکی کے ساتھ مبینہ طور پر ہمبستری کرتے دکھایا گیا ہے۔ ہاردک پٹیل نے ان سیکس سی ڈی کو بی جے پی کی سازش قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جعلی ہیں اور انہیں بیرون ملک (بینکاک) میں تیار کیا گیا ہے۔

گجرات میں انتخابی گھمسان کے درمیان ہاردک پٹیل کی چوتھی سی ڈی وائرل

پاٹيدار ریزرویشن تحریک ( پاس ) کے لیڈر ہاردک پٹیل: فائل فوٹو۔

ہاردک پٹیل نے دعوی کیا کہ بی جے پی مزید ایسی ویڈیو جاری کر سکتی ہے۔ دریں اثنا، ہارڈک کے سابق ساتھی اشون پٹیل نے انہیں ان ویڈیو کو غلط ثابت کرنے کا چیلنج دیا ہے ، جبکہ بی جے پی نے مشورہ دیا ہے کہ اس معاملے میں اس کا نام نہ گھسیٹا جائے، بلکہ وہ پولیس کی مدد لے۔ اپوزیشن کانگریس نے ان کا دفاع کرتے ہوئے اسے بی جے پی کی سازش قرار دیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز